Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

سوڈان سے ہائی جیک کیا جانے والا مسافر طیارہ لیبیا میں اتار لیا گیا

August 27th, 2008 · No Comments;  3 months ago

تریپولی ۔سوڈان سے ہائی جیک کئے جانے والے مسافر بردار طیارے کو لیبیا کے شہر الکفرہ میں اتار لیا گیا ہے ۔ ہائی جیکروں نے طیارے کے لیے فیول کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ طیارے کو پیرس لے جا سکیں۔ عرب ٹیلی ویژن کے مطابق مسافر بردار طیارے کو ڈارفور صوبے کے نیالہ ایئر پورٹ سے دارالحکومت خرطوم جاتے ہوئے ہائی جیک کیا گیا ۔ طیارے میں 87 افراد سوار ہیں جن میں مسافر اور عملہ دونوں شامل ہیں۔ ہائی جیکروں نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے جہاز کو ہائی جیک کرنے کی اطلاع دی اور طیارے کو مصر کے جنوبی شہر اسوان میں اتار نے کا مطالبہ کیا تاہم مصری حکام کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر ہائی جیکروں نے جہاز کا رخ لیبیا کی طرف کر دیا اور لیبیا کے شہر الکفرہ میں طیارے کو اتار لیا گیا ۔ہائی جیکروں کا تعلق سوڈانی لبریشن موؤمنٹ سے بتایا گیا ہے ۔ہائی جیکروں کا مطالبہ ہے کہ طیارے کو پیر س لے جانے کے لیے نقشہ اور فیول فراہم کیا جائے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہائی جیکروں نے لیبیا کے حکام کی جانب سے طیارے میں موجود مسافروں کے لیے کسی قسم مدداور کھانا لینے سے انکار کیا ہے اور کسی قسم کے مذاکرات سے بھی گریز کیا ہے

Tags: Urdu , Urdu News , World News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • سوڈان میں چست لباس خواتین کے خلاف کارروائی ‘ 35 گرفتار (0)
  • لیبیا میں سوڈانی طیارے کے تمام مسافروں کو رہا کر دیا گیا (0)
  • دار فور میں خانہ جنگی کے خاتمے اور قیام امن کے امکانات روشن ہو گئے (0)
  • صدر سوڈان کو گرفتار کرنے کی کوشش کا مسئلہ ، سیکیورٹی کونسل میں پھوٹ پڑ گئی (0)
  • عرب لیگ کے بعد افریقین یونین نے بھی سوڈانی صدر کی حمایت کر دی (0)
  • عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ، صدر سوڈان کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں الزامات کی مذمت (0)
  • صدر سوڈان کی گرفتاری کا مطالبہ ترک کرنے سے پراسیکیوٹر کا انکار ، بین الاقوامی فوجداری عدالت کی کارروائی ‘ تباہی کو دعوت دے گی ‘ سفیر سوڈان کا بیان (0)
  • سوڈان ، عالمی عدالت کے دائرہ اختیار کا تابع نہیں ، صدر عمر حسن البشیر کا اعلان (0)
  • عرب لیگ نے سوڈان کے بحران پر ١٩ جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا (0)
  • عمر البشیر کی متوقع وارنٹ گرفتاری ‘ امریکہ کا سوڈان میں سیکیورٹی میں اضافے کا اعلان (1)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو