Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

نواز شریف نے اپنا صدارتی امیدوار دستبردار کرنے اور حکومتی اتحاد میں دوبارہ شمولیت کا مطالبہ مسترد کر دیا

August 28th, 2008 · No Comments;  3 months ago

آصف زرداری کا نواز شریف سے فون پر رابطہ ، خورشید شاہ اور منظور وٹو کی نواز شریف سے ملاقات
اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ن کا صدارتی امیدوار دستبردار کرانے اور حکومتی اتحاد میں شمولیت کا مطالبہ مسترد کردیا ۔ وفاقی وزراء خورشید شاہ اور منظور احمد وٹو نے اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وزراء نے آصف علی زرداری کا ایک اہم پیغام نواز شریف کو پہنچایا جس میں مفاہمت کی بات کی گئی جس میں کہاگیاہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ نواز لیگ دوبارہ اتحادمیں آ جائے اور وہ اپنے صدارتی امیدوار کو آصف علی زرداری کے حق میں دستبردار کرائے ۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے آصف علی زرداری کو فون کیا ۔ اور ٹیلی ویژن پرمسلم لیگ ن کے حوالے سے معذرت کئے جانے پر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ تاہم درائع کے مطابق نواز شریف نے اپنا صدارتی امیدوار دستبردا ر کرانے کا آصف علی زرداری کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت گزر گیاہے ۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے آصف علی زرداری کی طرف سے ان سے معذرت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہاکہ آپ مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو صدارتی انتخاب سے دستبردار کرا دیں جس پر میاں نواز شریف نے انہیں کہا کہ یہ نا ممکن ہے اور کہاکہ ہم بہت آگے نکل آئے ہیں اب یہ مشکل ہے۔ تاہم آپ نے کھلے عام جو معذرت کی ہے ہم اس پر آپ کے شکر گزارہیں ۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اپنی سرحدوں کی خلاف ورزی برداشت کر رہا ہے ، میاں محمد نواز شریف (0)
  • ملک میں کسی کو بھی متوازی نظام حکومت قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔آصف علی زرداری (0)
  • سپریم کورٹ نے شریف برادران اہلیت کیس کی سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی (0)
  • صدر نے دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کیلئے پانچ نکاتی تجویز پیش کردی (0)
  • صدر آصف زرداری نے وطن واپسی کا پروگرام موخر کر دیا (1)
  • جسٹس افتخار ایک نہ ایک دن ضرور واپس آ کر اپنے منصب پر بیٹھیں گے یہ کام اگر آج نہیں تو کل ہو کر رہے گا۔ میاں محمد نواز شریف (0)
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اپنی جنگ ہے ۔ آصف علی زرداری (1)
  • پاکستان کی معاشی اور سیاسی امداد کی جائے ‘ صدر زرداری کی امریکی رہنماؤں سے اپیل (0)
  • امریکی حملوں سے پاکستان کی خودمختاری متاثر ہو رہی ہے ‘ صدر آصف زرداری (0)
  • اسلام نے دوسرے مذاہب کی طرح ہمیشہ ہی امن و آشتی اور ہم آہنگی کا در س دیا ہے ۔صدر آصف علی زرداری (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو