سب سے طویل دورانئے کی لوڈ شیڈنگ اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر، پاکپتن، سرگودھا، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں جاری ہے سولہ گھنٹے تک بجلی بند
لاہور ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر عوام کا شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ سب سے طویل دورانئے کی لوڈ شیڈنگ اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر، پاکپتن، سرگودھا، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں جاری ہے جہاں سولہ گھنٹے تک بجلی بند رکھی جا رہی ہے۔ ملتان میں بارہ گھنٹے، گوجرانوالہ چودہ، لاہور میں دس جبکہ بعض علاقوں میں چودہ گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے جس سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔شدید حبس اور گرمی کے ستائے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ اوکاڑہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوئی جبکہ فورٹ عباس کے علاقے کھچی والا میں مظاہرین نے واپڈا کادفتر نذرآتش کر دیا۔ وزیر آباد ،سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، دریا خان ، ساہیوال ، بھلوال اور سرگودھا کے شہریوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت انکی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمت عالمی اوسط سے زیادہ ہے لیکن مہنگی بجلی بھی دستیاب نہیں،صارفین پہلے ہی مہنگی بجلی سے پریشان ہیں،حالیہ لوڈشیڈنگ نے انکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment