Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

انڈونیشیا کے علماء نے قادیانیوں کو مرتد قرار دے دیا

August 28th, 2008 · 1 Comment;  3 months ago

مرتدین کو ممنوعہ گروپ قرار دیا جائے ، انڈونیشیا کے مسلمانوں کا مطالبہ
جکارتہ۔انڈونیشیا کے ہزاروں مسلمانوں نے جکارتہ میں احتجاج کیا اور قادیانی فرقہ کو علماء نے ’’مرتد ‘‘ قرار دیا ہے ، اور حکومت سے ان پر حکومت سے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ فرقہ احمدیہ کے خلاف قصر صدارت کے سامنے احتجاج کے دوران لیڈر حبیب رزیق شہاب کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ رزیق پر ایک مقدمہ چل رہا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ ان کے سینکڑوں لاٹھی بردار حامیوں نے گزشتہ یکم جون کو مذہبی رواداری کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی پر حملہ کردیا تھا، جس میں کئی افراد زخمی ہو ئے تھے۔ حکومت انڈونیشیا نے گزشتہ 9جون کو ایک فرمان (فتویٰ) جاری کرتے ہوئے قادیانیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنی تمام سرگرمیاں بند کر دے اور اسلام کے اصل دھارے میں واپس آ اجائے ، بصورت اسے پانچ سال کی قید کا سامنا کرنا ہو گا اور اس کے گروپ کو تحلیل کر دیا جائے گا۔ قدامت پسندوں گروپ نے اس فرمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناکافیہے ، حکومت اس فرقہ کو تحلیل کر دے یا اس پرا متناع عائد کر دے۔ اس فرقہ کے قائدین کا دعویٰ ہے کہ انڈونیشیا میں ان کے ہم عقیدہ افراد کی تعداد پانچ لاکھ بیس ہزار ہے ۔ انڈونیشیا ء علماء کو نسل نے فرقہ احمدیہ کو ’’ کافر‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس فرقہ کے لوگ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی آخر الزمان ماننے کے بجائے مرزا غلام احمد (قادیانی) کو آخری نبی مانتے ہیں ، جو 1908 میں بھارت میں فوت ہوا

Tags: Urdu , Urdu News , World News | , , , ,



اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

1 response so far ↓

Leave a Comment

Englishاردو