Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

قاضی حسین احمد نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دیگر معزول ججز کو بحال کر کے پرویز مشرف اور این آر او کو ان کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا

August 22nd, 2008 · No Comments;  3 months ago

غلامی کی قیمت پر امریکہ اور بھارت کے ساتھ دوستی نہیں ہو سکتی کشمیر کو آزادانہ کیا گیا تو خود بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتے ہیں

واہگہ بارڈر پر حکومت کی جانب سے مشترکہ یوم آزادی منانا نظریہ پاکستان کی نفی ہے

پاکستان اور بھارت کے درمیان عقیدے اور ایمان کی دیوار کبھی نہیں مٹ سکتی

سری نگر میں پندرہ لاکھ شہریوں نے جمع ہو کر آزادی کی شمع کو روشن کر دیا ہے

کسی کو شہداء کے خون سے غداری نہیں کرنے دیں گے

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر ریلی سے قاضی حسین احمد ،عبدالرشید ترابی ، غلام محمد صفی، کمانڈرجاوید قصوری ،میاں محمد اسلم و دیگر کا خطاب

اسلام آباد ۔جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ قاضی حسین احمد نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دیگر معزول ججز کو بحال کر کے پرویز مشرف اور این آر او کو ان کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ قاضی حسین احمد نے واضح کیاہے کہ غلامی کی قیمت پر امریکہ اور بھارت کے ساتھ دوستی نہیں ہو سکتی کشمیر کو آزادانہ کیا گیا تو خود بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتے ہیں واہگہ بارڈر پر حکومت کی جانب سے مشترکہ یوم آزادی منانا نظریہ پاکستان کی نفی ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان عقیدے اور ایمان کی دیوار کبھی نہیں مٹ سکتی ۔ سری نگر میں پندرہ لاکھ شہریوں نے جمع ہو کر آزادی کی شمع کو روشن کر دیا ہے کسی کو شہداء کے خون سے غداری نہیں کرنے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو اسلام آباد میں آبپارہ چوک میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قاضی حسین احمد نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں عوام باہر نکل آئے ہیں بھارت کی بالادستی کو قبول کرنے اور قربانیاں پیش کرنے کا عزم کیا ہے پاکستان کے عوام کا فرض ہے کہ کشمیریوں کو آزادی دلوائیں شرم اور افسوس کی بات ہے کہ وزیر خارجہ نے کہاکہ دیوار برلن گر سکتی ہے تو واہگہ بارڈر سے بھی دیوار گر سکتی ہے ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عقیدے اور ایمان کی دیوار کبھی نہیں مٹ سکتی کوئی ختم نہیں کر سکتا وزیر خارجہ کا بیان شرمناک ہے افسوس ناک بات ہے لاکھوں کشمیریوں کی جانب سے آزادی کے نعرے لگائے جارہے ہیں پاکستان کے حکمران واہگہ بارڈر پر مشترکہ یوم آزادی منارہے ہیں یہ بے غیرتی ہے ۔ کشمیر میں نیا ولولہ نئی امنگ پیدا ہوئی ہے جس طرح فلسطینیوں کو بے دخل کیا گیا ہے بھارت نے اس پر عمل کرتے ہوئے کشمیر کی زمین کو ہتھیانے کا آغاز کر دیا ہے کشمیریوں کا عزم ہے کہ کشمیر کے ایک چپے کو بھی بھارت کے قبضہ میں نہیں جانے دیں گے کشمیر کی حکومت نے اسے واپس لے لیا اور مستعفی ہو گئی معیشت کو تباہ کرنے کیلئے جموں کے راستے کو بند کر دیا گیا کشمیریوں کا محاصرہ کر لیاگیا ہے احتجاجی مارچ پر حریت رہنما کو شہید کر دیا گیا کشمیریوں نے ظلم کا مزاحمت کا اعلان کیا ہے جبکہ ہمارے حکمران بھارت کے ساتھ مشترکہ یوم آزادی منا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے مقاصد کو فراموش کرنے سے ملک کے وجود کو خطرات لاحق ہوں گے امریکہ اور بھارت کی تہذیبی یلغار سے مقابلہ کیاجائے ورنہ آزادی و خود مختاری خطرے میں آ جائے گی انہوں نے کہاکہ کشمیری ہم سے پوچھتے ہیں کہ پاکستان کا نعرہ لگا رہے ہیں جبکہ وہاں تو عوام کا خون بہایا جارہاہے جو روس جارجیا میں کر رہاہے یہی صورتحال باجوڑ میں ہے فضائیہ نے باجوڑ میں ہجرت کرنے کے پمفلٹس گرائے لوگوں کو خوفمدہ کردیا گیا قیامت بپا ہے لوگ دربدر ہیںکیمپوں کی صورتحال سے قوم کو بے خبر رکھاگیا ہے کرم ایجنسی اور سوات میں خانہ جنگی ہے ملک کو توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں یہ امریکہ کی آگ کو ہمارے سرزمین پر لے آئے ہیں اپنی سرزمین پر امریکی قیادت کی جنگ لڑی جارہی ہے انہوں نے طالبان سے دغا کیا ان کے خلاف امریکہ کے ساتھ بن گئے لاجسٹ سپورٹ اور انٹیلی جنس میں مدد فراہم کی پرویز مشرف نے ملک و قوم کو تباہ کر دیا لال مسجد ، جامعہ حفصہ میںکمانڈو ایکشن کا کیا جواز تھا موجودہ حکمران اگر منتخب جمہوری حکومت ہے تو امریکہ کے ساتھ اسلام ، مسلمانوں کے خلاف اتحاد کی کیا ضرورت ہے دباؤ کے تحت خود کشی کرنا ملک کو جلانے اپنے لوگوں کے خلاف آپریشن سے کیا پاکستان سلامت رہے گا قاضی حسین احمد نے کہاکہ حکمران یا امریکہ کے ساتھ ، فیصلہ قوم کے ساتھ کریں ۔ یا قوم کے ساتھ مل کر امریکہ کی مزاحمت کریں قوم امریکی غلامی پر راضی نہیں ہے ہماری حکومت آئی تو امریکہ ہمارے ساتھ غلاموں والا سلوک نہیں کرے گا اسے معلوم ہے اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا یہ غلام ابن غلام ہے جن کے ساتھ یہ سلوک ہو رہاہے۔ امریکہ کو صاف کہتے ہیں کہ امن دوستی عزت آزادی کے ساتھ چاہتے ہیں بھارت کشمیریوں کو آزآدی دے دے دوستی اس وقت ہو سکتی ہے جب بھارت پاکستان کے نظریے کو تسلیم کرے کشمیر کے جغرافیائی لحاظ سے تمام راستے پاکستان کے ساتھ ملتے ہیں کشمیر کبھی بھارت نہیں بنے گا بلکہ بھارت کے ٹکڑے ہو سکتے ہیں ہمیں ملک کو اچھا راستہ دکھانا چاہتے ہیں ۔ قاضی حسین احمد نے کہاکہ ہمت سے سامنے آنے اور مزاحمت کی ضرورت ہے افغانستان میں غیر ملکی فوج کو افغانوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے امریکہ نے امت مسلمہ کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے امت مسلمہ کا دفاع دہشت گردی نہیں ہے سب سے بڑے دہشت گرد نے عالم اسلام پر یلغار کر رکھی ہے اس کے مقابلے کیلئے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے پرویز مشرف کو سزا ملنی چاہیے اسے محفوظ راستے اور پروٹوکول دینے سے حکمرانوں کو احتراز برتنا چاہیے پرویز مشرف کی وجہ سے بے نظیر بھٹو ، نواز شریف دنیا بھر میں دربدر رہے ہم پرویز مشرف کو پروٹوکول دے کر رخصت کرنا چاہتے ہیں پرویز مشرف کو انصاف کے کہٹرے میں لایا جائے آصف علی زرداری این آر او سسے ڈرتا ہے این آر او اور پرویز مشرف دونوں کو جسٹس افتخار محمد چوہدری کی علامت میں پیش کیاجائے 3نومبر 2007کے اقدامات کو غیر آئینی غیر قانونی قرا ر دیتے ہوئے پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے نئے حلف کی ضرورت نہیں تین نومبر سے قبل کی عدلیہ کو بحال کیاجائے انہو ںنے کہاکہ پاکستان کے عوام کے سید علی گیلانی کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اتحاد توڑے اور فوج اور قوم میں فاصلے ختم کئے جائیں فوج اپنی قوم کے ساتھ لڑ رہی ہے اس طرح فوج سرخرو نہیں ہو سکتی قوم امریکہ کے ساتھ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کا دشمن نمبر ایک امریکہ اور اسرائیل ہیں فوج اور حکومت کو خبر دار کرتے ہیں کہ بھارت امریکہ کے ساتھ دوستی نا منظور ہے دوستی عزت کے ساتھ کر سکتے ہیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ وادی کشمیر پاکستان کے نعروں سے گونج رہی ہے ایک بڑے انقلاب کی نوید ہے شیخ عبدالعزیز کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی جنازے میں شرکت کیلئے سید علی گیلانی باہر آئے تو ان کے ساتھیوں پر بھارتی فائرنگ سے بائیس مسلمان شہد ہو گئے آزادی کے نعرے کو کچلنے کیلئے ازلی دشمن کشمیری قائدین کو نشانہ بنا رہا ہے اس حوالے سے ہمارے حکمرانوں کو عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنا چاہیے تھا کشمیر ی جدوجہد کے ذریعے پاکستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں اس جدوجہد کو روکنے کیلئے اقتصادی ناکہ بندی کرتے ہوئے اب تک کشمیر کے کاروبار کو پندرہ ارب روپے کا نقصان پہنچایا جا چکا ہے اکاون فیصد بھارتیوں نے رائے دی ہے کہ کشمیر کو آزاد کر دیا جائے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان بھارت پر دباؤ ڈالنے میں ناکام ہو گئی ہے کشمیریوں کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے بھرپور احتجاج کی ضرورت ہے حکومت پرویز مشرف کی پالیسی سے دستبردار ہو۔ غلام محمد صفی نے کہاکہ سید علی گیلانی نے پیغام دیا ہے کہ آج جبکہ لاکھوں عوام سری نگر میں جمع ہوئے ہیں وہ بھارت سے آزادی اور حق خودارادیت چاہتے ہیں وہ بھارتی آئین کے تحت کوئی پیکج اور رعایت نہیں چاہتے اقوام عالم نے ان سے استصواب رائے کا وعدہ کیا ہے انہوں نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں ایسی صورتحال پیدا کر دی جائے کہ فوج اور عوام ایک ہو جائیں کیونکہ مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے ۔حزب المجاہدین پاکستان کے ڈپٹی سپریم کمانڈر جاوید قصوری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں عوام پھر باہر نکلے ہیں اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے مسلمانو ہم نہیں تھکے حکمرانو ںکو پیغام دیا ہے کہ بھارت سے کوئی سودے بازی منظور نہیں ہو گی بھارت کو کشمیریوں کو آزادی دینی ہو گی یہی بات سید علی گیلانی سنگینوں کے سائے میں کہہ رہے ہیں وادی میںجیو جیو پاکستان کے نعرے لگ رہے ہیں حریت قیادت کشمیریوں کو بھارتی پنجہ استبداد سے نجات دلانے کیلئے پر عزم ہے جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہاکہ بھارتی درندوں نے حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کو براہ راست فائرنگ کر کے شہید کر دیا جنازے میں شریک لاکھوں عوام پر بھی فائرنگ کی گئی تاریخ بھارتی ظلم و بربریت سے بھری ہوئی ہے اسرائیل کی طرز پر کشمیریوں کی اقتصادی ناکہ بندی کی گئی ہے یہود و ہنود کا ایک ہی ایجنڈا غزہ کی پٹی ہو یا سری نگر دونوں مسلمانوں کو برداشت نہیں کر رہے ہیں امت مسلمہ کشمیری مجاہدین کے ساتھ ہے ہمارے حکمران بھارت سے خیر کی توقع نہ رکھیں خارجہ اور کشمیر کے بارے پالیسی کو عوامی احساسات سے ہم آہنگ کیاجائے جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے امیر سید محمد بلال نے کہاکہ کشمیریوں سے جینے کا حق چھین لیاگیا ہے سری نگر کے ہسپتالوں میں زندگی بچانے والے ادویات ناپید ہیں اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج کی پاداش میں شیخ عبدالعزیز اور دیگر مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا عالمی منصفوں کو کشمیری کیوں نظر نہیں آرہے ہیں جماعت اسلامی پنڈی کے امیر ڈاکٹر کمال نے سانحہ واہ کینٹ کی مذمت کرتے ہوئے موجودہ حکمرانوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا عوام زیادہ دیر بدامنی او رمہنگائی کو برداشت نہیں کریں گے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ججز کو بحال کیاجائے شباب ملی پاکستان کے مرکزی صدر پرویز گیلانی نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہدمیں کوئی رکاوٹ نہیں ہے پرویز مشرف اپنے آپشن کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کو سرد نہیں کر سکتے ایوان صدر پر قبضہ کا خواب دیکھنے والا لُٹیرا آصف علی زرداری کشمیر کو بھولنے کی بات کر رہا ہے ۔ جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر شفیق الرحمن نے بھی ریلی سے خطاب کیا

Tags: Kashmir , Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • قبائلی علاقوں پر امریکی جارحیت میں حکومت اور فوج کی رضا مندی شامل ہے۔ قاضی حسین احمد (0)
  • افغان بارڈر پرپاک امریکہ مشترکہ فوجی آپریشن شرمناک ہے، حکومت اور فوج اپنی قوم کے خلاف امریکی جنگ لڑرہی ہیں ۔ قاضی حسین احمد (0)
  • وزیر اعظم مستعفی ہوں اور پارلیمنٹ توڑ کر نئے انتخابات کروائے جائے ۔ قاضی حسین احمد کی پریس کانفرنس (0)
  • سفارتکاروں کا قتل غیر اسلامی ہے اس سے دنیا بھر میں پاکستان کے غیر محفوظ ملک ہونے کا تاثر شدت سے ابھرے گا ۔ ۔ قاضی حسین احمد (0)
  • امریکہ اور پاکستان کے درمیان خاموش معاہدے کی تفصیلات انتہائی شرمناک اور ذلت آمیز ہیں ۔ سید منور حسن (0)
  • عوامی حکومت کو روزنامہ اسلام اور ضرب مومن کی اشاعت پر پابندی زیب نہیں دیتی۔ قاضی حسین احمد (0)
  • آئی ایم ایف سے قرضہلے کر پاکستان کی معاشی واقتصادی خود مختاری کو گروی رکھ دیا گیا ہے ۔پروفیسر خورشید احمد (0)
  • حکمران آئی ایم ایف سے قرضے لینے کے بجائے اپنے اخراجات کم کریں ، قاضی حسین احمد (0)
  • آئی ایم ایف سے قرض ملک کی معیشت اور سیاسی خودمختاری کیلئے تباہ کن ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان (0)
  • یوسف رضا گیلانی کا چیلنج قبول کرتا ہوں، پیپلز پارٹی حکومت چھوڑے اور فوج مداخلت نہ کرے اور حکومت ہمارے سپرد کی جائے تو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تیار ہیں ۔ قاضی حسین احمد (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو