رمضان المبارک تک باجور آپریشن بند کردے
حکومت نے باجوڑ کے عوام کی واپسی کا انتظام نہ کیا تو قبائلی عوام اسلام آباد کی طرف نکلیں گے
عوام کو باخبر کرتا ہوں کہ قبائلی علاقے جل رہے ہیں اگر اب بھی آوازبلند نہ کی تو ملک کو اپنے ہاتھوں لٹیروں کے حوالے کردو گے
آصف علی زرداری کو صدارتی ووٹ دینے کا تصور بھی کرتا ہے وہ پاکستان کا وفادار نہیں ہو سکتا
کراچی میں عوام کوتعصب کی بنیاد پر تقسیم کرکے ملک کو توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام باجوڑ میں فوجی آپریشن کے خلاف ’’ قومی کانفرنس ‘‘ سے قاضی حسین احمد ‘ پروفیسر ابراہیم ‘ سراج الحق‘ جنرل(ر) حمیدگل‘روائیداد خان ‘ مولانا گل نصیب خان اور دیگر مقررین کا خطاب
اسلام آباد ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ اگر رمضان المبارک تک باجور آپریشن بند کرکے حکومت نے وہاں کے عوام کی واپسی کا انتظام نہ کیا تو قبائلی عوام اسلام آباد کی طرف نکلیں گے اورحکمرانوں کو بھی ان کے بنگلوں میں چین سے نہیں بیٹھنے دیںگے عوام کو باخبر کرتا ہوں کہ قبائلی علاقے جل رہے ہیں اگر اب بھی آوازبلند نہ کی تو ملک کو اپنے ہاتھوں لٹیروں کے حوالے کردو گے جو آصف علی زرداری کو صدارتی ووٹ دینے کا تصور بھی کرتا ہے وہ پاکستان کا وفادار نہیں ہو سکتا ۔ کراچی میں عوام کوتعصب کی بنیاد پر تقسیم کرکے ملک کو توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ لال مسجد اپریشن پرویز مشرف کا وہ جرم ہے جس کا وہ کوئی جواب اور جواز پیش نہیں کر سکتا باجوڑ میں عوام کو خوفزدہ کرکے وہاں سے نکلنے پر مجبور کیا گیا ہے وہ جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام باجوڑ میں فوجی آپریشن کے خلاف ’’ قومی کانفرنس ‘‘ سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر پروفیسر ابراہیم ‘ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل ‘ امیر جماعت اسلامی صوبہ سرحد سراج الحق ‘ سابق بیورو کریٹ روئیداد خان ‘ امیر جمعیت علمائے اسلام ‘ صوبہ سرحد سینیٹر مولانا نصیب گل خان ‘ صوبہ سرحد نائب امیر جماعت اسلامی ‘ صوبہ سرحد ہارون الرشید ‘ امیر جماعت اسلامی باجوڑ سردار خان و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکہ کی جنگ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے پرویز مشرف نے اپنی قوم اور اسلام کے خلاف امریکی اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا کوئی فوج اس وقت تک کامیاب نہیںہو سکتی جب تک عوام کی حمایت اس کے ساتھ نہ ہو ۔ اے این پی ہندوؤں کی اتحادی ہے ۔ یہ سیکولر سٹیٹ چاہتے ہیں یہ امریکہ کے اتحادی ہیں انہوں نے کہا کہ جامعہ حفصہ اور لال مسجد پر فوج کی بریگیڈ کی چڑھائی کا کوئی جواز اور جواب پیدا نہیں ہو سکتا جن کے پاس صرف سولہ رائفلیں تھیں اور وہ باہر نکلنے کوتیار تھے یہ پرویز مشرف کا جرم ہے جس کا کوئی جواز نہیں دے سکتا ا نہوں نے کہا کہ باجوڑ کے مہاجرین چھوٹے چھوٹے کمروں کے اندر 200,200 بچے اور خواتین بیٹھی ہیں جس طرح سے مرغی اپنے بچوںکو لے کر بیٹھتی ہے لیکن انکے پاس نماز ‘ وضو ‘ باتھ روم کی جگہ نہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے لوگوںکو خوفزدہ کیا گیا ہے ۔ اشتہار تقسیم کیے گئے ہیں جن میں 9,8 دھمکیاں دی گئی ہیں‘ اشتہار میںکہا گیاہے کہ جو بھی مسلح شخص نظر آئے گا اس کو مار دیا جائے گا۔ اس طرح کے اشتہارات پھینک کر لوگوں کو خوفزدہ کیا جس کے بعد چار لاکھ مہاجر ملک بھر میںپھیل گئے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بچے بھی کہتے ہیں کہ یہ پاکستانی فوج ہمارے خلاف کارروائی کررہی ہے کون ان لوگوں کو سمجھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا علاج سیمینار نہیںبلکہ پورے ملک سے اسلام آباد جمع ہونا ہے ملک ٹوٹ رہا ہے پورے ملک کے عوام کو باخبر کرتا ہوں کہ سوات سمیت قبائلی علاقے جل رہے ہیں اگر آپ نے آواز بلند نہ کی تو خود اپنے ہاتھوں سے ملک لٹیروں کے حوالے کروں گے۔ جو آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا تصور بھی کرتا ہے وہ پاکستان کا وفادار نہیں ہے کیونکہ وہ خود کہتا ہے کہ وعدے کوپورا کرنا قرآن وحدیث نہیں ہے جبکہ وعدہ پورا کرنا قرآن و حدیث میں بار بار ذکر ہے انہوں نے کہا کہ جب تک یہ امریکی اتحادی سے علیحدگی کا اعلان نہیں کریںگے اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا امن کے قیام کے لیے بنیادی شرط امریکی اتحادی ختم اور عوام کے خلاف کارروائی ختم کی جائے ۔ یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں بلکہ اسلام کے خلاف جنگ ہے ۔ سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ ہے امریکہ کاساتھ دینا دہشت گردی کا ساتھ دینا ہے انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے خلاف اعلان جنگ کرنے کا نہیں کہتے بلکہ امریکہ کے ساتھ مل کر اپنے بھائیوں کا قتل عام بند کرنے کا کہتے ہیں قاضی حسین احمد نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں ایم کیو ایم کے لوگوں نے رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں حملہ کرکے تین آدمیوں کو قتل کردیا وہاںپر پختونوں اور مہاجروں کو لڑوانے کی سازش ہو رہی ہے جوا ے این پی اور ایم کیو ایم مل کر رہے ہیں تاکہ جب یہ لڑیں تو پختون اے این پی اور مہاجر ایم کیو ایم کی طرف چلے جائیںانہوں نے کہا کہ ملک میں تعصب کی آگ بھڑکا کر ملک کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔فوج کو بھی ختم کرنے کی سازش ہے اسی لیے اس کو قبائلیوں کے خلاف لڑوایا جا رہاہے مشرقی سرحد سے فوجوں کو ہٹا کر اپنی قوم سے لڑ وایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر رمضان المبارک تک جنگ بندی کرکے لوگوںکو گھر واپس جانے کا راستہ نہ بنایا گیا تو اسلام آباد کی طرف آئیں گے اگر ہمارے بوڑھوں ‘ خواتین کی بے عزتی ہوگی توان لوگوں کو بھی بنگلوں میں نہیں رہنے دیں گے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر پروفیسر ابراہیم نے کہاکہ اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ امریکہ کی لڑائی ہم لڑرہے ہیں ہمارے حکمران نے امریکہ کی لڑائی کو اپنے علاقے میں لایا ہے اس جنگ کو جتنا جلدی بند کیا جائے ۔ اتنا ہی بہتر ہو گا۔ پاکستانی فوج کو تباہ کیا جارہا ہے اس کا مورال گر رہا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردی کے نام پر جو جنگ شروع کی ہے یہ امت مسلمہ کے خلاف جنگ ہے سابق حکمران نے اعلان کیا تھاکہ ہم فرنٹ لائن سٹیٹ ہیں موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ میں پالیسیاں طے کرنے کا کہا تھا لیکن اب اس جنگ کوجاری رکھنے کا اعلان کیاہے اب کہا جا رہا ہے کہ یہ ہماری جنگ ہے یہ قطعا ہماری جنگ نہیں ہو سکتی ۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ میں باجوڑ میں معصوم بچوں کی شہادت کا مقدمہ لے کر سپریم کورٹ گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ باجوڑ میں قتل ہو رہے ہیں وہ میرے بچے ‘ بہنیں اور بھائی ہیں یہ بات پارلیمنٹ کے نمائندوں کو محسوس کرنی چاہیے اگر وہ یہ قتل عام نہیں رکوا سکتے توضمیر کے فیصلے کے مطابق استعفی دے دیں ہم نے یہ ’’ گاؤ شالہ ‘‘ یعنی پارلیمنٹ کیوں بنایا ہے یہ ہماری اسمبلیاں نہیں گاؤ شالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستان کو پورے قد سے کھڑا کرنے والا سیاستدان آئے توسہی اسی دن امریکہ کو شکست ہو جائے گی پاکستان کو اپنے ہی سائنس دانوں کو گرفتار کرنے اوربچوں کو شہید کروانے کے لیے نہیں بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی دائمی فتح پاکستان کے نقصان میں ہے ہمیں امریکہ سے خوفزدہ حکمران نہیں چاہئیں پاکستانی حکومت بہت بڑے جرم کی مرتکب ہو رہی ہے اور اس جرم کے لیے فوج کو استعمال کررہی ہے ۔ پاک فوج اور عوام کو لڑوانا امریکہ کی سازش ہے ۔ حمید گل نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری فوج کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کی بجائے دشمن کے خلاف استعمال کرتے جو ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔ انہوں نے تجویز دی کہ باجوڑ کے مہاجرین کو لے کرآئیں اور میں ان کے ساتھ آؤں گا ہم اسلام آباد کی سڑکوں پر دھرنا دیں گے ہم حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ فوری طور پر آپریشن بند کیا جائے انہوں نے کہاکہ باجوڑ کے مجاہدین دوبارہ سیز فائز کا اعلان کریں اور حکومت پر سیاسی و اخلاقی دباؤ ڈالا جائے کہ وہ بھی فوری طور پر آپریشن بند کرے اور رمضان المبارک کا احترام کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کے پاس وفود بھیجے جائیں کہ یا توحکومت سے الگ ہو جائیں یا استعفیٰ دے دیں۔ کرم ایجنسی میں بھی وفود بھیجے جائیں اور مسائل حل کئے جائیں اگر شریعت کو سربلند دیکھنا چاہتے ہیں تو رویوں کو تبدیل کرنا ہو گا امیر جماعت اسلامی باجوڑ سردار خان نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر باجوڑ آپریشن بند کیاجائے اورمہاجرین کی واپسی کا اعلان کیاجائے باجوڑ پر امن علاقہ تھا لیکن اس آپریشن کے ذریعے آگ و خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے جس میں امریکی طیارے بھی ملوث ہیں جن کی بمباری سے بچے اور عورتیں مر رہی ہیں کانفرنس باجوڑ کے حالات کا ذمہ د ار وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سرحد کو سمجھتی ہے کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ رمضان المبارک میں آپریشن بند کر کے عوامی نمائندوں سے مذاکرات کئے جائیں حکومت سوات ،کرم ایجنسی ، باجوڑ اور پورے خطے میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہے حکومت امریکی سر پرستی میں بننے والے اتحاد سے علیحدگی اختیارکرے۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ سرحد سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی نے جب بھی باجوڑ کے عوام پر مشکل وقت پڑا ہے ان کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی قاضی حسین احمد ان کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جب باجوڑ کے مدرسہ ضیاء القرآن پر بمباری کر کے 80بچوں کو شہید کر دیا گیا تھا اس وقت بھی قاضی حسین احمد کو راستے میں روک دیا گیا تھا لیکن وہ تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے باجوڑ کے عوام سے ہمدردی کیلئے پہنچے تھے اور آج بھی باجوڑ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ سابق بیورو کریٹ روئیداد خان نے کہاکہ باجوڑ کے اندر جو ظلم و ستم ہو رہاہے اور بمباری کر کے معصوم و بے گناہ شہریوں کو جس طرح قتل کیا جارہا ہے اور اس کو نہ روکا گیا اور عوام اس کے خلاف باہر نہ نکلے جو ملک ٹوٹنے کا خطرہ ہے انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہیے کہ وہ اس کے خلاف آواز بلند کرے اور سڑکوں پر نکلے ورنہ خدانخواستہ ملک مشرقی پاکستان کی طرح سے کسی اور سانحے سے دو چار ہونے جارہا ہے امیر جمعیت علمائے اسلام صوبہ سرحد مولانا گل نصیب خان نے کہاکہ قاضی حسین احمد کا احترام جس طرح سے ملک کے عوام اور مقتدر حلقے کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ باجوڑ آپریشن بند کروانے کیلئے باہر نکلیں ہم ان کا ہر قدم پر ساتھ دیں گے۔

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment