Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

عسکریت پسندوں کی بیخ کنی تک باجوڑ میں آپریشن جاری رہے گا۔ رحمان ملک

August 21st, 2008 · No Comments;  3 months ago

باجوڑ سے ڈھائی لاکھ افراد نے نقل مکانی کی ہے ۔20 امدادی کیمپ قائم کر دئیے ہیں

بلوچستان اور فاٹا میں حکومت کی سیکیورٹی فورسز کے چار ہزار جوان اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

شر پسند عناصر ملک میں شعیہ سنی فسادات چاہتے ہیں ۔ شرپسندوںکے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مشیر داخلہ کا امریکا کے انسداد دہشت گردی پروگرام کے تحت تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ عسکریت پسندوں کی بیخ کنی تک باجوڑمیں آپریشن جاری رہے گا ۔حکومتی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھیں گے اور اسے چیلنج کرنے والوں سے کوئی رو رعایت نہیں کی جائے گی۔ باجوڑ سے ڈھائی لاکھ افراد نے نقل مکانی کی ہے ۔ بلوچستان اور فاٹا میں حکومت کی سیکیورٹی فورسز کے چار ہزار جوان اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔شر پسند عناصر ملک میں شعیہ سنی فسادات چاہتے ہیں ۔ شرپسندوںکے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے جمعرات کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں امریکا کے انسداد دہشت گردی پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والی پولیس خواتین افسران میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب اورصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ رحمان ملک نے کہا کہ گزشتہ چھ سالوں سے سنگین دہشت گردی کا سامنا ہے عالمی برادری کا تعاون چاہیے ۔ تنہا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ تربیت اور جدید آلات کی فراہمی کے حوالے سے عالمی برادری کا تعاون چاہیے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید سہولت اور مکمل تربیت دینا چاہتے ہیں۔ دہشت گردوںکے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے اینٹلی جنس کے شعبے میں تعاون کے ساتھ تربیت اہم ہے ۔ فاٹا میں حالات خراب ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اپنی جنگ ہے ۔پوری طاقت کے ساتھ اس جنگ کو لڑیں گے ۔محفوظ پاکستان چاہتے ہیں کسی صورت عسکریت پسندوں کو برداشت کریں گے نہ انہیں حکومتی عملدرآری کو چیلنج کرنے دیں گے ایساہوگا تو سختی سے نمٹنا پڑے گا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا باجوڑ میں جنگجوؤں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ ملک میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے مشیر داخلہ نے کہا کہ 80 فیصد خود کش حملوں میں کمی آ چکی ہے ۔پنجاب میں امن وامان کی صورتحال مجموعی طور پر بہترہے۔ انہوںنے کہاکہ شر پسند عناصر شیعہ سنی کو لڑاناچاہتے ہیں۔ ہم دونوں مسالک کے علماء کرام کو اکٹھا کررہے ہیں۔ یہ علماء کرام فرقہ واریت سے متاثرہ علاقوں میں اکٹھے نمازیں پڑھیں گے۔ باجوڑ سے ڈھائی لاکھ افراد نے ہجرت کی ہے ان کی مدد اور پڑاؤ کے لیے 20 کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں سیاسی جماعتیں اور ان کے کارکنان بھی نقل مکانی کرنے والے افرادکی مدد کر رہے ہیں

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • صوبہ سرحد کا نام پختونخواہ پکارنے پر مسلم لیگ ( ن ) کا ایوان میں ہنگامہ (0)
  • وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں (0)
  • باجوڑ: جیٹ طیاروں کی بمباری، افغان کمانڈر شاہ خالد 6 ساتھیوں سمیت ہلاک (0)
  • ڈیرہ اسماعیل خان ، جنازے کے جلوس میں بم دھماکہ ، 10 افراد جاں بحق،25 سے زائد زخمی (0)
  • سوات، باجوڑ: عسکریت پسندوں اور پاک فوج کے درمیان تازہ جھڑپیں، خود کش حملہ، ملک رحمت اللہ اور13 غیر ملکیوں سمیت 23 افراد جاں بحق (1)
  • سوات : عالم گنج میں ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی (0)
  • باجوڑ، ’گولہ باری میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ عام شہری ہلاک (0)
  • پاکستان مسلم لیگ(ن) نے صوبہ سرحد کیلئے پختونخواہ کے نام کے استعمال پر متحدہ قومی موومنٹ کو خط لکھ دیا (0)
  • القاعدہ امریکہ پر حملے کے منصوبے نہیں بنا رہی ہے ۔امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کا بیان (0)
  • باجوڑ ایجنسی، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 ازبک سمیت 9 شدت پسند ہلاک (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو