Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

پنجاب اسمبلی توڑنے کی مزاحمت کریں گے۔ ۔ ۔ چوہدری شجاعت

August 25th, 2008 · No Comments;  3 months ago

صدر کا انتخاب مسلم لیگ(ن) اور (ق) کے درمیان رابطے شروع ہو گئے ہیں

چوہدری نثار نے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔ ۔ ۔ ذرائع

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی کوشش کی گئی تو مز احمت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے حکمراں اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کے بعد اوراپنا صدارتی امیدوار جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کونامزد کرنے کے بعد حکومتی ذر ائع سے اس بات کا عندیہ مل رہا ہے کہ شاید پنجاب اسمبلی کوتوڑ دیا جائے گا ۔پاکستان مسلم لیگ ق کے قائد چوہدر ی شجاعت نے اس امر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرپنجاب اسمبلی توڑنے کی بات کی گئی توبھرپورمزاحمت کریں گے ۔ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن اورق کے مابین رابطے شروع ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثارنے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے رابطہ کیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ دونوں دھڑوں کے مابین آئندہ چندروز میں مثبت پیش رفت کا امکان ہے ۔مسلم لیگ ن کی حکمراں اتحاد سے علیحدگی کے بعد کسی بھی سیاسی پارٹی سے رابطے کا یہ پہلا موقع ہے

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • سلمان تاثیر میرے پاکستانی بھائی جبکہ ان کی بیوی اور بیٹیاں میری بہن اور بیٹیاں ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان (1)
  • لاہور ہائیکورٹ نے سٹیج ڈراموں میں ڈانس پر پابندی لگادی (3)
  • سلمان تاثیر پنجاب کی غیرت پر دھبہ ہیں ، گورنر ہاؤس لاہور میں شراب اور رقص وسرور کی محفلیں سجانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔صوبائی وزیر قانون (1)
  • حکومت پنجاب کا چین کے بڑے کاروباری ادارے کے درمیان مختلف منصوبوں پر باہمی تعاون کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط (0)
  • پیرمحل ، نمازیوں پر آوارہ کتوں کا حملہ ، متعدد زخمی (0)
  • اتحادی حکمرانوں نے عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف دی‘ لوگ منافقانہ سیاست کو سمجھ چکے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی (0)
  • ق لیگ کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات برقرار ، چوہدری شجاعت نے چٹھہ گروپ کے تمام مطالبات مسترد کر دیئے (0)
  • عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنا اور اُنہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ میاں شہبازشریف (0)
  • ہرشہری کی جان بے حد عزیز ہے اور میں اُن قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل نچھاور کر دوں گا۔شہباز شریف (0)
  • سلمان تاثیر نے اخلاقی و سیاسی اقدار کا جنازہ نکالتے ہوئے گور نر ہاؤس کو رقص و سرود کی محفلوں میں بدل دیا (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو