کراچی ۔ سندھ ہائی کورٹ کے 8 معزول ججوں نے دوبارہ حلف اٹھا لیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے 8 معزول ججوں کی تقرری 2 نومبر 2007 ء کی سنیارٹی کے مطابق کی گئی ہے ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کو سندھ ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیاگیا ہے ۔ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے چیف جسٹس سے حلف لیا ۔ بعد میں نئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے باقی 7 جسٹس صاحبان سے حلف لیا جن میں جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس خلجی عارف حسین ، جسٹس فیصل عرب ، جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس ظفر احمد شیروانی ، جسٹس عبد الرشید کلوڑ اور جسٹس سلمان انصاری شامل ہیں ۔ 8 معزول ججوں کے حلف اٹھانے سے سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد 28 سے بڑھ کر 40 ہو گئی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ کے آٹھ معزول ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انہوں نے آج بدھ کے روز گورنر ہاؤس میں حلف اٹھا لیا۔ ان ججوں کی تقرری کی سمری پر سابق صدر پرویز مشرف نے دستخط کردیے تھے ،واضح رہے کہ ان ججوں کی تقرری کی سمری پر دستخط تو ہوگئے تھے لیکن مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کے باعث حکومت نے اس پر عمل درآمد روک لیا تھا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔وزرات قانون کی جانب سے بدھ کی صبح ان ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت جسٹس انور ظہیر جمالی کو سندھ ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ہے۔ ایک دوسرے نوٹفیکیشن کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد اٹھائیس سے بڑھا کر چالیس کردی گئی ہے۔ بحال ہونے والے جج صاحبان میں جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس ظفر شیروانی، جسٹس سلمان انصاری اور جسٹس عبدالرشید کلوڑ شامل ہیں۔ ہائی کورٹ کے باقی معزول ججوں میں چیف جسٹس صبیح الدین، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس مشیر عالم، جسٹس مقبول باقر، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس ارشد سراج میمن شامل ہیں جبکہ جسٹس رحمت حسین جعفری ریٹائر ہوچکے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رشید رضوی نے اس اقدام کو حکومتی سازش قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ جج صاحبان اپنے ساتھیوں کو بیچ منجدھار میں چھوڑکر جا رہے ہیں یہ قدم وکلاء تحریک کے لیئے بھی اچھا نہیں ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے ٨ معزول ججوں نے حلف اٹھا لیا تعداد ٤٠ ہو گئی
August 27th, 2008 · No Comments; 3 months ago
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | justice, sindh high court

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment