خود کش حملہ آور نے سفید رنگ کی چیپ پولیس چوکی سے ٹکرا دی،تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی
ابواہ میں سڑک کے کنارے بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے
سوات ۔ سوات کے علاقے چار باغ میں پولیس چوکی پر خود کش حملے میں کم از کم 15 اہلکار جاں بحق اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ حملہ میں متعدد مکانات اور دکانیں تباہ ہو گئیں ہیں ، تحریک طالبان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح چار باغ پولیس چوکی پر خود کش حملہ کیا گیا جس میں مبینہ خودکش حملہ آور نے سفید رنگ کی بارود سے بھری جیپ پولیس چوکی سے ٹکرا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم15 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہو اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے جنہیں سیدو شریف ہسپتال میں داخل کر دیاگیا ہے ۔ ادھر تحصیل بریکوٹ کے گاؤں ابو اہ میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ ایک روڈ سائیڈ بم تھا جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment