رواں ماہ میں ٧ خود کش حملوں اور بم دھماکوں میں ٢٦ سیکورٹی اہلکاروں سمیت ١٩٧ افراد جاں بحق ہو گئے ٢١٨ زخمی
اسلام آباد ۔ ملک کے مختلف شہروں میں رواں ماہ(اگست ) کے دوران خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے 7 واقعات رونما ہوئے ہیں ۔ ان واقعات میں 26 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 197افراد جاں بحق اور 218 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ صوبہ سرحد کے شہر سوات اور قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں جاری آپریشن کے بعد ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں خود کش حملوں اور ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس سلسلے میں 2 اگست کو سوات میں پولیس کی ایک گاڑی کبل کے ہزارہ پل کے قریب سڑک پر نصب ایک بم سے ٹکرائی جس کے تیجے میںپانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے اس کے بعد بارہ اگست کو پشاور کے نواح میں بڈھ بیر کے علاقے میں پاک فضائیہ کی ایک گاڑی پر بم حملے میں فضائیہ کے آٹھ اہلکاروں سمیت بارہ افراد جاں بحق اور بارہ ہی شدید زخمی ہو گئے ۔ جشن آزادی کی رات تیرہ اگست کو خودکش بم حملہ رات کولاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کی مون مارکیٹ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ہوا جس میں پولیس کے ایک سب انسپکٹر سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے ۔ انیس اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے احاطے میں ہونے والے خودکش بم حملے میں 28 افراد جاں بحق اور 27 شدید زخمی ہو گئے جبکہ 21 اگست کو پاکستان آرڈنینس فیکٹری کے مرکزی دروازوں پر دو خودکش حملوں میں 67 افراد جاں بحق اور ایک سو9 زخمی ہو گئے جبکہ ایک خود کش حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 23 اگست کو سوات میں خودکش حملوں ، دھماکوں اور جھڑپوں کے دوران 12 سیکورٹی اہلکار ، 16 شہری اور 50 شرپسند جاں بحق ہوئے جبکہ 46 افراد زخمی ہوئے اسی روز کراچی میں شاہراہ فیصل پر پولیس لائن کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ایس ایس پی سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ چھ جولائی کو اسلام آباد میں ایک خودکش حملے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے تھے اس کے علاوہ رواں سال 2008 ء کے پہلے تین ماہ کے دوران ملک میں 18 خودکش حملوں میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment