Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے دو مرکزی گیٹوں پر خود کش دھماکے ، ١٠٠ ملازمین جاں بحق ٢٠٠ کے قریب زخمی ہوگئے ۔تفصیلی خبر

August 21st, 2008 · No Comments;  3 months ago

دھماکے عین چھٹی کے وقت ہوئے ہر طرف انسانی اعضاء بکھر گئے پی او ایف ہسپتال میں ہنگامی حالت کا نفاذ

سینکڑوں نوجوان خون کا عطیہ دینے کیلئے ایمرجنسی وارڈ پہنچ گئے ، جائے وقوعہ کے قریب واقع مسجد کے غسل خانے سے خود کش جیکٹ بر آمد

میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کا دورہ پی او ایف ہسپتال خود کش دھماکوں میں زخمی ہو نے والے افراد کی عیادت کی

تحریک طالبان پاکستان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے خود کش حملوں کی مذمت ، متعلقہ اداروں کو مجرموں کو گرفتار کر کے کیفرکردارتک پہنچانے کی ہدایت

واہ کینٹ ۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے دو مرکزی گیٹوں پر خود کش دھماکے ،100سے زائد ملازمین جاں بحق 200کے قریب زخمی ہوگئے ۔ دھماکے عین چھٹی کے وقت ہوئے ہر طرف انسانی اعضاء بکھر گئے پی او ایف ہسپتال میں ہنگامی حالت کا نفاذ اپنے پیاروں کا پتہ کرنے کیلئے ہزاروں افراد ہسپتال پہنچ گئے سینکڑوں نوجوان خون کا عطیہ دینے کیلئے ایمرجنسی وارڈ پہنچ گئے ۔ تحریک طالبان پاکستان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعرات کے روز دو بج کر 37منٹ پر ایک خود کش حملہ آور پی او ایف کے مرکزی گیٹ پر پہنچ گئے جہاں اس وقت پی او ایف ملازمین کی چھٹی کا وقت تھا اور گیٹ سے ہزاروں افراد نکل رہے تھے کہ عین اسی وقت خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے ٹھیک ایک منٹ بعد پی او ایف کے گیٹ نمبر ایک پر ایک اور خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا اس گیٹ پر بھی دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے دونوں دھماکے اس قدر شدید تھے کہ انسانی اعضاء دور دور تک بکھر گئے اور ہر طرف زخمیوں کی چیخ و پکار اور آہ و بکاہ برپا تھی جائے حادثہ قیامت کا منظر پیش کر رہا تھا حادثات کی اطلاع ملتے ہی پی او ایف ہسپتال کی ایمبولینس گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کیلئے ہسپتال منتقل کرنے لگیں جبکہ عام شہری بھی جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کو ہسپتال تک پہنچانے میں ہسپتال انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں کی ایمبولینس گاڑیاں اور ایدھی سنٹر کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں پی او ایف ہسپتال کے اندر اور باہر لوگوں کا بے پناہ ہجوم اکٹھا ہو گیا جو اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کر نے کے لئے آئے تھے رش زیادہ ہو نے کے باعث ہسپتال انتظامیہ کو شدید مشکلات پیش آئین میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خود کش حملوں میں 100افراد جاں بحق اور200 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں جبکہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق دو خود کش دھماکوں میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت 75سے زائد افراد جاں بحق ہو ئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد100سے زائد ہے جن میں 70زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے واہ کینٹ میں دوخود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ دھماکے تحریک طالبان نے ہی کئے ہیں جب تک قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن بند نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ہماری کاروائیاں ملک بھر میں جاری رہیں گی ایک سوال پر مولوی عمر نے کہا کہ اگر ان خود کش حملوں میں عام شہری مارے گئے ہیں تو قبائلی علاقوں میں بمباری اور آپریشن میں بھی عام شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں انہو ںنے شہریوں سے کہا کہ وہ سر کاری تنصیبات اور سیکورٹی فورسز سے دور رہیں تا کہ کسی بھی قسم کی کاروائی میں شہریوں کی جانوں کا نقصان نہ ہو انہوں نے پاکستان کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن کو بند کر نے کے لئے آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ آور کافی تعداد میں تیار ہیں واہ کینٹ میں ہونے والے دوخود کش دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے نام یہ ہیں ۔ محمد نصیر ، ارشد محمود ، سمیع الحق، جوزف ، کھنڈا ، شمس الحسن ، ریاض احمد ، عباس وفا، عاشق حسین ، ظریف خان ، عامر محمود ، عابد حسین ، عار ف شہزاد ، کامران اسحاق، اعجاز احمد ، طارق محمود ، عبدالرزاق، جواد احمد ، محمد اقبال نیاز ، زاہد حسین ، ولی محمد ، عظمت عباس ، امجد محمود ، محمد جمیل ، محمد شفیق ، محمد اشرف ، حق نواز ، عبدالرحمان ،نصیر ، اللہ رکھا ، سمیع الحق ، اعجاز، بدمنیر ، اشتیاق احمد ، قاضی احسان اللہ ، سراج احمد شاہ ، نوید اقبال ، زاہد رحمان ، محمد یونس ، دلدار احمد ، بلال ہادی ، شہزاد انجم ، محمد صابر، نسیم انور ، نصیر محمود ، محمد یعقوب ، مستنصر ، راشد صدیق ، ، خالد محمود ، محمد عمران ، محمد بشیر ، علی اکبر، جبکہ دیگر افراد کی شناخت نہیںہو سکی ۔ زخمی افراد کے نام یہ ہیں محمد یونس ، محمد کوثر ، راشد حسین ، نوید خان ،محمد جہانگیر ، محمد امین ،اسرار احمد ، لیاقت ، احمد نواز ، مظہر محمود ، آصف شہزاد ، سمیع اللہ ، مظہر حسین ، خالد محمود ، محمد رفیق ، لیاقت حسین ، ناہید احمد ، بابر علی ، امجد علی ، محمد عارف ، محمد شفیق ، قیصر عباس ، محی الدین خضر ، محمد عمران ، محمد ابراہیم ، فضل حسین ، سول ساجد ، ساجد علی ، محمد اکرم ،ہمایوں خان ، محمد ثاقب ، طلعت محمود ، امجد زمان ،صلاح الدین ، غلام مرتضی ، محمد داؤد ، منور ،قیصر محمود ، سعید احمد ،فدا علی شاہ ، محمد یوسف ، نزہت فاروق، محمد رمضان ، عبادت علی ، محمد سراج خان ،جہان خان ، محمد رمضان ، پرویز اختر ، اعظم خان ، جاوید اقبال ، اختر علی ، محمد ایوب ، افسر علی ، آصف شہزاد ، عتیق الرحمان ، علی کوثر ، عبدالمجید ، موعظ اختر ، عمیر سراج ، مختار ،نوید خان ،مظفر خان ، فیصل جاوید ، جہانگیر، ضیاء اللہ ، مظہر اور ارشد شامل ہیں ۔ جبکہ معمولی زخمیوں کو مرہم پٹی کرکے رخصت کردیا گیا ہے دریں اثناء جائے وقوعہ کے قریب واقع مسجد کے غسل خانے سے خود کش جیکٹ بر آمدکر لیا حساس ادارے کے اہلکاروں نے جیکٹ قبضہ میں لے لی تفصیلات کے مطابق پی او ایف کے گیٹ نمبر ایک سے چند گز کے فاصلے پر واقع مسجد عثمان کے ایک غسل خانے سے خود کش جیکٹ ملی ہے جسے حساس ادارے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کا دورہ پی او ایف ہسپتال خود کش دھماکوں میں زخمی ہو نے والے افراد کی عیادت کی دھماکوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ پی او ایف ہسپتال واہ کینٹ کا دورہ کیا اور دھماکوں میں زخمی ہو نے والے افراد کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کا علاج بہتر طریقے سے کیا جائے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے واہ کینٹ میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور اسے گمراہ لوگوں کی جانب سے وحشیانہ فعل قرار دیا ہے جو اپنے شیطانی مقاصد کی تکمیل کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن اس طرح کی کارروائیاں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو کمزور نہیں کر سکیں گی۔ وزیر اعظم نے ان خوفناک دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے۔ وزیر اعظم نے تمام متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو ان مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • راولپنڈی ، ایس ایس پی آفس میں الیکٹرک واٹر ہیٹر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ (0)
  • بے نظیر بھٹو ہسپتال، ڈاکٹر پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ہسپتال کا کلرک اور اس کی گرل فرینڈ قابل اعتراض حالت میں گرفتار (0)
  • اسلامی یونیورسٹی میں ہاسٹلز کے طلباء اور طلباء تنظیم کے کارکنوں میں تصادم (0)
  • عوام نے ڈاکو پھڑکا دیا ، ایک زخمی ڈاکو گرفتار (0)
  • واہ کینٹ خود کش دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے نام (0)
  • واہ کینٹ فیکٹری میں خود کش حملوں کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا (0)
  • واہ کینٹ ، اسلحہ فیکٹری کے گیٹس پردھماکے ، ٦٥ افراد جاں بحق ،٢٠٠ سے زائد زخمی ۔اپ ڈیٹ (0)
  • وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کی واہ کینٹ خود کش دھماکوں کی شدید مذمت (0)
  • واہ کینٹ : اسلحہ فیکٹری کے گیٹس پردھماکے ، ٤٠ افراد جاں بحق ،٥٧ زخمی ۔اپ ڈیٹ (0)
  • واہ کینٹ : اسلحہ فیکٹری کے گیٹس پردھماکے ،٢٠ افراد جاں بحق ، ٤٠ زخمی (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو