لوگ گھروں میں رہیں، باہر پھرنے والے گن شپ ہیلی کاپٹر کا نشانہ بن سکتے ہیں، سیکورٹی فورسز کا انتباہ
وانا۔ جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور ملا نذیر گروپ کے مقامی طالبان کے درمیان تمام رات شدید جھڑپوں کے بعد وانا شہر میں کرفیو نافذ کردیاگیا ہے۔سکیورٹی فورسز کے کہنے پر مرکزی مساجد سے ایک اعلان کے ذریعے لوگوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شہر سے تین کلومیٹر دور مشرق کی جانب علاقہ تیارزہ خلہ اور گڑپیزہ میں ملا نذیر گروپ کے مقامی طالبان نے سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر راکٹوں اور دیسی ہھتیاروں سے حملہ کیا۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے مقامی طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں وانا سکاؤٹس کیمپ سے کئی ٹھکانوں پر توپخانے کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔لیکن دونوں طرف سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ حکام کے مطابق تمام رات بھر شدید جھڑپوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے بدھ کی صبح سے وانا شہر میں کرفیو لگا دیا ہے۔وانا کے مرکزی مساجد سے ایک اعلان کے ذریعے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ گھروں سے باہر پھرنے والے گن شپ ہیلی کاپٹر کا نشانہ بھی بن سکتے ہیں۔دوسری جانب مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کرفیو کی وجہ سے عام اور بے گناہ لوگ متاثر ہورہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کرفیو سے شہر میں میوے اور سبزی کی منڈی بھی بند ہوگئی ہے جس سے ایک دن میں لاکھوں کا مال ضائع ہوتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وانا کے رہائشیوں کی آمدن کا ذریعہ پورے سال میں یہی تین مہینے ہیں۔

































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment