Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

وانا بازار میں تازہ لڑائی کے دوران ٢ سیکورٹی اہلکار جاں بحق ٣ شدت پسندوں سمیت ٥ افراد ہلاک اور ١٣ زخمی ہوگئے

August 27th, 2008 · No Comments;  3 months ago

طیاروں کی پروازیں نہیں ہوئیں ۔ ۔ ۔ جنوبی وزیر ستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے تردید کر دی

وانا ۔ جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں تازہ لڑائی کے دوران دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ تین شدت پسندوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل جنوبی وزیرستان میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے گیارہ شدت پسند ہلاک اور بیس زخمی ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ شب پچھہتر سے سو شدت پسندوں نے تیارزہ قلعے اور چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ، جوابی کارروائی میں گیارہ شدت پسند ہلاک اور بیس زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ شہر میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اور گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ وانابازار مکمل طور پر بند ہے۔ عوام کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر پولیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی ہیڈکوارٹر وانا میں طیاروں سے بمباری سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے ۔پولیٹیکل ایجنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ائر فورس کے لڑاکا طیارے معمول کی پرواز پر تھے کہ ساونڈ بیریر کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی آواز کو بمباری سمجھا گیا ۔پی اے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے مطابق بمباری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے اس لئے بمباری سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • صوبہ سرحد کا نام پختونخواہ پکارنے پر مسلم لیگ ( ن ) کا ایوان میں ہنگامہ (0)
  • وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں (0)
  • باجوڑ: جیٹ طیاروں کی بمباری، افغان کمانڈر شاہ خالد 6 ساتھیوں سمیت ہلاک (0)
  • ڈیرہ اسماعیل خان ، جنازے کے جلوس میں بم دھماکہ ، 10 افراد جاں بحق،25 سے زائد زخمی (0)
  • سوات، باجوڑ: عسکریت پسندوں اور پاک فوج کے درمیان تازہ جھڑپیں، خود کش حملہ، ملک رحمت اللہ اور13 غیر ملکیوں سمیت 23 افراد جاں بحق (1)
  • سوات : عالم گنج میں ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی (0)
  • باجوڑ، ’گولہ باری میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ عام شہری ہلاک (0)
  • پاکستان مسلم لیگ(ن) نے صوبہ سرحد کیلئے پختونخواہ کے نام کے استعمال پر متحدہ قومی موومنٹ کو خط لکھ دیا (0)
  • باجوڑ ایجنسی، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 ازبک سمیت 9 شدت پسند ہلاک (0)
  • سوات ، مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ، 4 زخمی (0)


  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو