Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

بھارت نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی

November 10th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

ناگ پور۔ بھارت نے آسٹریلیا کو کرکٹ ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست دے کر سیریز جیت لی ۔ بھارت نے آسٹریلیا کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر اس کا غرور مٹی میں ملا دیا ، ناگپور میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 173 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سریز دو صفر سے جیت لی ۔بنگلور میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز441 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 355 رنز بنا سکی ۔بھارت نے 86 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور اوپنرز کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 295 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور آسٹریلیاکو جیتنے کے لئے 382 رنز کا ہدف دیا ۔ آخری اننگز میں اوپنر میتھیو ہیڈن کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین بھارتی باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 209 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی ۔میچ میں بھارت کی جانب سے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے سائمن کیچ نے سنچریاں اسکور کیں ۔آسٹریلیوی باؤلرز جیسن کریجا کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ، جیس کریجا نے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بھارتی فاسٹ باؤلر ایشانت شرماکو سریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے پندرہ وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے بعد انٹرویو میں آسٹریلیو ی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ بھارت سے شکست پر انہیں دکھ ہے تاہم وہ مستقبل میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں بھارت نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ۔جب کہ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے جیتنے کے لئے بھر پور کوشش کی اور انہیں امیدہے کہ آئندہ بھی کھلاڑی اسی طرح محنت کریں گے

Tags: Sports , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • قومی کرکٹ ٹیم کے 26کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا (0)
  • پاکستان نے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کردیا (0)
  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ اور پاکستان کے درمیان اختلافات (0)
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا ’’سیاسی چہرہ ‘‘کھل کر سامنے آگیا، سری لنکا کو پاکستان کے دورے سے باہررکھنے کی کوشش (0)
  • سری لنکا کا دورہ پاکستان روکنے کیلئے بھارت نے کرکٹ سیریز کھیلنے کی پیش کش کردی (0)
  • بھارت میں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان کی جگہ نیوزی لینڈ کو شامل کر لیا گیا (0)
  • ملک بھر کی کرکٹ ایسوسی ایشنز کا جاوید میانداد کے خلاف قرار داد لانے کا فیصلہ (0)
  • انگلینڈ کے کپتان کیون پیٹرسن اور کوچ پیٹرمورس میں شدید اختلافات ، کپتان نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی (0)
  • آئی سی سی نے 2008ء کے اختتام پر کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی (0)
  • سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان فروری تک موخر کرنے کی درخواست کر دی، پاکستان کا ون ڈے سیریز کرانے کے لیے بنگلہ دیش سے رابطہ (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو