آسٹریلیا بھارت سے ٹیسٹ ہارنے کے باوجود سر فہرست ، بھارت نے دوسری اور پاکستان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی
دبئی ۔ آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر سے شکست دینے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔ بھارتی ٹیم نے بارڈر گواسکر ٹرافی دو صفر سے جیت کر سات پوائنٹس حاصل کئے اور پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ کی دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز دو صفر سے جیتنے کی صورت میں ایک بار پھر دوسری پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ ٹاپ رینکنگ پر موجود آسٹریلوی ٹیم دو میچوں میں ناکامی کے باعث نو پائنٹس سے محروم ہو گئی ہے تاہم اس کے باوجود بھی وہ بھارت اور جنوبی افریقہ سے تیرہ پوائنٹس آگے ہے۔ آئی سی سی رینکنگ میں سری لنکا چوتھے، انگلینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، نیوز لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر ہے۔













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment