اسلام آباد ۔ پاکستان کی سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھارت کے بعض سینئر کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار نہیں ہیں جبکہ بعض کچھ کھلاڑی کی رائے ہے کہ اگر ٹیم پاکستان کا دورہ کرے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کو ٹیم بھیجنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن گیند اس وقت بھارتی حکومت کے کورٹ میں ہے اگر حکومت اجازت دے گی تو ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے خلاف ہوم سیریز نیوٹرل گراؤنڈ پر منتقل کرنے کو تیار نہیں ہے۔ تاہم پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہوم سیریز نیوٹرل گراؤنڈ منتقل ہونے کے بجائے بھارت منتقل ہوسکتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی سیریز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سیریز تیسرے ملک منتقل کرنے کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں اس وقت کئی آپشن زیرغور ہیں۔ ان میں سے ایک آپشن ہوم سیریز بھارت منتقل کرنا بھی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اور سیکورٹی خدشات ، بھارتی کرکٹرز دو حصوں میں تقسیم
November 16th, 2008 · No Comments; last year, mid-November
Tags: Sports , Urdu , Urdu News | cricket, sports













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment