پاک بھارت کرکٹ سیریز کی میزبانی نہیں کر سکتے
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے بیانات کی تردید کر دی
نئی دہلی ۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ انہوں نے جنوری دوہزارنو میں پروگرام کے مطابق اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ۔پی سی بی کے منگل کوجاری کردہ بیان کی تردید کرتے ہوئے بھارتی بورڈ نے کہاکہ بھارتی ٹیم کا دورئہ پاکستان حکومت کی کلیئرنس سے مشروط ہے اوربورڈ نے حکومت سے دورے کی اجازت طلب کی ہے جس کا جواب دس بارہ روز میں ملنے کی امید ہے حکومت کی اجازت کے بعد ہی بھارتی ٹیم کے دورئہ پاکستان کا حتمی فیصلہ ہوسکے گایہی بات پی سی بی کو بتائی ہے۔بھارتی بورڈ کے مطابق دورے کے بجائے پاکستان ٹیم کی میزبانی کا بھی کوئی امکان نہیں۔بھارتی بورڈ کاکہنا ہے کہ انہوں نے اس سیزن میں جنوبی افریقہ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی میزبانی کی ہے۔اس لئے پاکستان ٹیم کیلئے اسپانسرشپ حاصل کرنا مشکل ہوگا













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment