Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

ڈینگی وائرس کی وباء نے لاہور میں خوف و ہراس پھیلا دیا

November 12th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

٭۔ ۔ ۔ معمولی بخار اور نزلہ بخار کے مریض ہسپتالوں میں پہنچنے پر ایک بیڈ پر تین تین لیٹنے پر مجبور ہو گئے

٭۔ ۔ ۔ سیکرٹری صحت نے آج تک کسی بھی مریض کی عیادت نہیں کی ، ڈینگی کا مرض کچی آبادیوں کے علاوہ سفید پوش علاقوں میں بھی آٹپکا

لاہور ۔ ڈینگی وائرس کی وباء نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔ معمولی بخار اور نزلہ زکام کے مریضوں نے بھی سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرلیا جس کے باعث ایک بیڈ پر 3 تین مریض لیٹنے پرمجبور ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت اور ضلعی حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے سے صوبائی دارالحکومت میں 8سو سے زائد افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ شہر میںاس مرض کے اضافے کی بنا پر عوام خوفزدہ ہو گئی جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی سہولت نہ ہونے کی بناء پر لوگ مجبورا پرائیویٹ ٹیسٹ کروا رہے ہیں ۔ گذشتہ روز صحافیوں کی ٹیم نے سروسز ہسپتال ایمرجنسی کا دورہ کیا تو وہاں ایک بیڈ پر تین 3 مریض تھے ۔ گنگا رام ، میو ، جنرل ہسپتال میں بھی اس مرض سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے خاطر خواہ انتظاما ت نہیں کئے گئے، دوسری طرف محکمہ صحت کے حکام عوام میں اس مرض کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی بجائے ہسپتالوں میں سیمینار منعقد کروا رہی ہے ۔ جس میں ماسوائے ڈاکٹروں کے شہریوں کو دعوت نہیں دی جاتی ۔ وزیر اعلی نے صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں اضافے پر محکمہ صحت کے اعلی حکام کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ای ڈی او ہیلتھ کو معطل کیا لیکن اس کے باوجود بھی سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب نے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کی کچی آبادیوں کے علاوہ سفید پوش علاقوں میں بھی وائرس آٹپکا ہے ۔ سیکرٹری صحت پنجاب نے کسی بھی سرکاری ہسپتال کا اچانک معائنہ نہیں کیا اور نہ ہی ڈینگی وائرس کے مریضوں کی عیادت کی ہے ۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر سپرے مکمل کروایا جائے اور اس میں کوتاہی برتنے والے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ایکشن لیں

Tags: Medical & Health , Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • الفلاح تھیٹر دھماکوں کے بعد تماثیل تھیٹر کے باہر پانچواں دھماکہ (0)
  • لاہور یکے بعد دیگرے چار دھماکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا (0)
  • صوبائی دارالحکومت کی مساجد میں غزہ کے نہتے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں (0)
  • لاہور چیمبر آف کامرس نے ایک ہفتہ کے اندر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے پر انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کردیا (0)
  • لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے (0)
  • لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل (0)
  • لاہور میں شدید دھند کے باعث فیض پور انٹر چینج کے قریب ایک درجن سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی (0)
  • لاہور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، شہری لکڑیاں اور گوبر جلانے پر مجبور، خواتین کی سینہ کوبی (1)
  • لاہور: بم دھماکوں کے الزام میں بھارتی شہری سمیت2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا (0)
  • لاہور‘ وزیراعظم کی آمد سے قبل شادمان جی او آر میں دو دھماکے‘ ایک خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو