Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

ڈیرہ اسماعیل خان ، جنازے کے جلوس میں بم دھماکہ ، 10 افراد جاں بحق،25 سے زائد زخمی

November 21st, 2008 · 1 Comment;  last year, mid-November

دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ‘ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی

علامہ نذیر نقوی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعہ کو بم دھماکے میں کم از کم10 افراد جاں بحق اور 25 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بم دھماکہ جنازے کے ایک جلوس میں ہوا ۔ گزشتہ رات اسماعیل شاہ نامی شخص کو ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں قتل کردیا گیا تھا اور اس شخص کے جنازے کا جلوس بنوں روڈ پر کوٹلی امام حسین لے جایا جا رہا تھا کہ صدر بازار کے قریب جلوس میں بم دھماکہ ہو گیا ۔ واقعہ کے بعد شہر میں خوف وہراس پھیل گیا اور مارکیٹیں اوردکانیں بند ہوگئیں ۔ دھماکے کے فوری بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ اس سے قبل کی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا تاہم صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار کا کہنا ہے کہ فی الحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دھماکے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔ ادھرجمعہ کی صبح علامہ نذیر نقوی کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پہنچاد یا گیا

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • شمالی وزیرستان:نا معلوم افراد کی فائرنگ سے تحصیلدار رزمک اپنے گارڈ سمیت جاں بحق (0)
  • سوات ، ایک اوربوائز سکول نذرآتش ، چارباغ سے پولیس اہلکار کی نعش برآمد (0)
  • ہنگو دلن چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ ‘ 3 پولیس اہلکار جاں بحق ‘ ایک زخمی (0)
  • کوہاٹ ایف سی چیک پوسٹوں پر شرپسندوں کے راکٹ حملے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا (0)
  • باجوڑ ایجنسی ماموند اور چہارمنگ پر چار ماہ گزرنے کے باوجود کرفیو بدستور جاری (0)
  • امن وامان کی مخدوش صورتحال ، ڈیرہ اسماعیل خان شہر کو سیل کر دیا گیا ،سرکاری و نجی ادارے بند (0)
  • اورکزئی ایجنسی : طالبان نے ضلع ہنگو میں شریعت کے نفاذ کا اعلان کر دیا (0)
  • صدر و ویزراعظم ، سیاسی رہنماؤں کیجانب سے ڈیرہ خودکش دھماکے کی مذمت ، تحقیقات کے احکامات جاری (0)
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو 15 کی پولیس وین پر خود کش حملہ ، 5 پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق ، 35 زخمی ۔اپ ڈیٹ (1)
  • ڈیرہ اسمائیل خان میں بم دھماکہ ، ٧ افراد جاں بحق ، متعدد زخمی (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    1 response so far ↓

    • 1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ٢١ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 22, 2008 at 3:35 am

      [...] ڈیرہ اسماعیل خان ، جنازے کے جلوس میں بم دھماکہ ، 10 افراد… ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعہ کو بم دھماکے میں کم از کم10 افراد جاں بحق اور 25 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بم دھماکہ جنازے کے ایک جلوس میں ہوا ۔ گزشتہ رات اسماعیل شاہ نامی شخص کو ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں قتل کردیا گیا تھا اور اس شخص کے جنازے کا جلوس بنوں روڈ پر کوٹلی امام حسین لے جایا جا رہا تھا کہ صدر بازار کے قریب جلوس میں بم دھماکہ ہو گیا ۔ واقعہ کے بعد شہر میں خوف وہراس پھیل گیا اور مارکیٹیں اوردکانیں بند ہوگئیں ۔ دھماکے کے فوری بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ اس سے قبل کی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا تاہم صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار کا کہنا ہے کہ فی الحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دھماکے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔ ادھرجمعہ کی صبح علامہ نذیر نقوی کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پہنچاد یا گیا ۔مزید۔۔۔۔ [...]

    Leave a Comment

    Englishاردو