Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

غربت سے تنگ 2 خواتین نے اپنے 5 جگر گوشے آج جمعہ کو ایدھی ٹرسٹ کے حوالے کر دیئے

November 21st, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

کراچی ۔ غربت سے تنگ آ کر دو خواتین نے اپنے 5 بچے کراچی میں ایدھی ٹرسٹ کے حوالے کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز 2 عورتوں نے اپنے 5 بچے ایدھی ٹرسٹ کے حوالے کئے ۔ کراچی میں یہ اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے اس سے پہلے 3 خواتین نے اپنے 8 بچے ایدھی ٹرسٹ کے حوالے کئے تھے تاہم دوسرے روز انہوں نے یہ بچے ایدھی ہوم سے واپس لے لئے تھے ایدھی ٹرسٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تازہ واقعہ کی وجہ بھی غربت و افلاس اور بے روزگاری ہے جس کی وجہ سے دو خواتین نے ایدھی ہیڈ آفس میں آکر یہ بچے عبدالستار ایدھی کے حوالے کئے ۔ ایک عورت نے اپنا چھ ماہ کا بچہ ان کے حوالے کیا جبکہ ایک ہندو خاتون نے اپنے 4 معصوم بچے مولانا عبدالستار ایدھی کے حوالے کئے ایدھی ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق مولانا عبدالستار ایدھی نے کہا ہے کہ ان غریب لوگوں کی غربت کا وہ مذاق نہیں اڑانا چاہئے اور اگر کسی وجہ سے یہ لوگ اپنے بچوں کی پرورش نہیں کر پا رہے تو ایدھی ٹرسٹ ان بچوں کی پرورش کرے گا اور اس سے جو بھی ہو پایا وہ کرے گا ۔ عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی راہنما نہیں بلکہ وہ ایک سماجی کارکن ہیں اور وہ خدمت کے لئے وقف ہیں

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • کراچی:جھونپڑیوں میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی (0)
  • حکومت نے کراچی میں بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم کو ظلم اور بربریت کر نے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔جمعیت علمائے اسلام (0)
  • سال 2009ء کے آغاز پرکراچی میں فائرنگ کی مختلف وارداتیں‘4 افراد ہلاک ‘46زخمی (0)
  • کراچی کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی (0)
  • ٦ گھنٹے میں کراچی کے حالات کو معمول پر لایا جاسکتا ہے۔۔۔اگر حالات کو درست نہ کرسکا تو وزارت سے مستعفی ہوجاؤں گا ، ذوالفقار مرزا (0)
  • پاکستان بزنس فورم کے رہنماؤں کی کراچی میں انسانی قتل عام کے جاری عمل کی مذمت (0)
  • شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی ماردی جائے ۔۔سیکریٹری داخلہ کو تحریری ہدایت (0)
  • اسلحہ سمیت گھونے والے کسی بھی شخص کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ (0)
  • کراچی آگ و خون کی لپیٹ میں ، تین دن سے جاری فسادات میں 40سے زائد جاں بحق ہوگئے۔۔متعدد دکانیں اور مکان نذر آتش (1)
  • کراچی شہر میں مزید 9افراد ہلاک،جاں بحق افراد کی تعداد39ہوگئی (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو