Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

اے این پی حکومت کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان سے منسوب راکھ زندانی کا سیڈ فارم وا گزار

November 7th, 2008 · No Comments;  last year, at the start of November

محکمہ ریونیو نے بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ ختم کرا کے سیڈ فارم محکمہ زراعت کے حوالے کردیا

ہمارا اس اراضی سے کوئی تعلق نہیں ، الاٹ منٹ کے وقت قانونی تقاضے پورے کئے گئے تھے

لوگوں نے اس پر فصلیں کاشت کی ہیں وہ اب عدالت سے رجوع کریں گے ، مولانا لطف الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ صوبہ سرحد میں اے این پی کی حکومت کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے راکھ زندانی میں جے یو آئی ( ف ) کے سربراہ اور قومی کشمیر کمیٹی کے چےئرمین مولانا فضل الرحمان سے منسوب محکمہ زراعت کے سیڈ فارم کا قبضہ بغیر کسی مزاحمت کے واگزار کرا کے اسے محکمہ زراعت کے حوالے کردیا۔ اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ ریوینو آفیسر نے راکھ زندانی محکمہ زراعت کے سیڈ فارم سے قبضہ ختم کرانے کے لئے قابضین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔جس پر محکمہ ریوینو کے اہلکار نے وہاں پہنچ کر قبضہ ختم کرایا اور کاغذی کارروائی کی تکمیل کے بعد اسے محکمہ زراعت کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر کوئی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا لطف الر حمان کاکہنا ہے ان کایا ان کے خاندان کے کسی فرد کا اس اراضی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس زمین کی الاٹمنٹ کے وقت تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے تھے ۔ اب ان لوگوں کی یہاں پر کاشت کی گئی فصلیں موجود ہیں اور اب وہ اس کیخلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔ واضح رہے کہ راکھ زندانی میں 342ایکڑ اراضی 2006ء میں مختلف لوگوں کو الاٹ کی گئی تھی،جسے منسوخ کردیا گیاتھا۔یہ زمین لورالائی اور بعض دیگر علاقوں کے افراد کو الاٹ کی گئی تھی۔بعض حوالوں اور محکمہ زراعت کے مطابق بعض حوالوں سے یہ لوگ مولانا فضل الرحمان کے قریبی جانے جاتے ہیں۔ محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ راکھ زندانی یہ زمین سیڈ بنک کے طور پر استعمال کی جاتی تھی جس سے لاکھوں روپے کا ریوینو اکٹھا کیا جاتا تھا۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • مولانا فضل الرحمن سرکاری زمینیں الاٹ کروانے ، اپنے بھائی کو سپریم کورٹ کے ذریعے ایم این اے بنوانے کی وجہ سے آزاد عدلیہ نہیں چاہتے۔اطہر من اللہ ایڈووکیٹ (1)
  • معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری آرام سے بیٹھیں ، متنازعہ ہو چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان (0)
  • عدلیہ کی بحالی کے سلسلہ میں آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف جس بات پر متفق ہو جائیں ہمیں قبول ہے ‘ مولانا فضل الرحمان (0)
  • سندھ کے پختونوں پر جنگ مسلط کی گئی تو اسکے نتائج انتہائی خطرناک ہونگے، آفتاب احمد خان شیر پاؤ (0)
  • سیاسی قیادت نے کراچی کے مسئلے کو فہم و فراست سے حل نہ کیا تو ایک اور بیروت بن سکتاہے۔اسفند یار ولی (0)
  • افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج آنے سے پورے خطے کے لیے اور بین الاقوامی دنیا کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں، مولانا فضل الرحمان (0)
  • جے یو آئی نے ملک بچاؤ تحریک مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا (0)
  • مسلم لیگ(ن) چاہے تو ان کو کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔ امیر حیدر خان ہوتی (0)
  • چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر پارلیمنٹ کی کسی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے۔مولانا فضل الرحمن (0)
  • بھارت نے اپنی خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی کو چھپانے کے لیے تحقیقات سے قبل پاکستان پر الزامات عائد کیے ہیں جو کہ سفارتی آداب کے منافی ہیں۔ فضل الرحمن (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو