مدینہ منورہ ۔ حج آپریشن کے آغاز سے اب تک پانچ لاکھ سے زائدعازمین حج مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 70ہزار افراد یہاں40 نمازوں کی ادائیگی مکمل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہو چکے ہیں۔ اس وقت مدینہ منورہ میں موجود سب سے زیادہ زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جن کی تعداد 57ہزار ہے۔پاکستانیوں کی تعداد32 ہزار جبکہ بھارتی مسلمانوں کی تعداد 30ہزار ہے۔ذرائع کے مطابق ہر روز زائرین کی اوسطاً 356 بسیں مدینہ پہنچ رہی ہیں جبکہ یہاں آٹھ روز قیام کے بعد انہیں 488 بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچایا جا رہا ہے جن میں براہ راست مدینہ پہنچنے والی پروازوں کے مسافر بھی شامل ہیں جو بسوں کے ذریعے مکہ پہنچتے ہیں۔واضح رہے کہ دس سال کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ عازمین کو مکہ سے مدینے لے جانے ، واپس لانے اور حج آپریشن کے دوران دیگر مقامات پر استعمال ہونے والی20ہزار سے زائد بسوں کا انتظام مقامی طور پر کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے سعودی عرب کے ہمسایہ ممالک یعنی شام ، اردن ، مصر اور ترکی وغیرہ سے بسیں کرائے پر نہیں کی گئیں۔
٥ لاکھ سے زائدعازمین حج کی مدینہ منورہ آمد
November 20th, 2008 · No Comments; last year, mid-November
Tags: Middle East , Urdu , Urdu News | haj, kaaba, madina, saudi arabia













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment