اقوام متحد ہ سے امریکی حملوں کی شکایت نہ کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان کے پاس امریکی حملہ اور جہازگرانے کی صلاحیت ہے
امریکہ کی جانب سے پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد کو خاطر میں نہیں لانااندرون خانہ معاہدے کی عکاسی کرتا ہے
ملک میں حالات انتہائی خراب ہیں روٹی ہے نہ روشنی ۔ ۔ ۔ روزگار ، امن ہے نہ ہی عدلیہ
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد ۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ پاکستانی سرزمین پرامریکی حملے دراصل ہماری حکومت کی مرضی اور ملی بھگت سے ہی کئے جارہے ہیں کیونکہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کا اقوام متحدہ سے رجوع نہ کرنا یہی ظاہر کر رہاہے کہ یہ سب کچھ اس کی ایماء پر ہو رہاہے۔ ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی خبر نئی نہیں ہے میں پکار پکار کر قوم کو بتاتا رہا ہوں کہ آپ کے ساتھ بڑی واردات ہورہی ہے اور حکومت پاکستان کی ملی بھگت سے ہو رہی ہے۔ حمید گل نے کہاکہ امریکہ نے مشرف دورمیں چھتیس حملے پاکستان کی حدود میں کئے اور اب یہ بڑھ کر پچہتر تک جاپہنچے ہیں ان میں ہمارے سینکڑوں بچے مارے جا چکے ہیں اور قوم پر نفسیاتی طورپر ان کے مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ پارلیمنٹ کی ناک رگڑی جارہی ہے پارلیمنٹ ایک متفقہ قرار داد منظور کرتی ہے اور امریکہ اس کو خاطر میں نہیں لاتا تو اس کا واضح مطلب یہی ہے کہ حکومت پاکستان نے امریکہ کے ساتھ اندرون خانہ کوئی معاہدہ کر رکھا ہے ۔حمید گل نے کہا بحثیت اقوام متحدہ کا ممبر ہونے کے ہمارا طریقہ یہ ہونا چاہیے کہ ہم اقوام متحدہ میں جائیں اور وہاں ان حملوں کی شکایت کریں مگر افسوس کہ ایسا نہیں کیاجارہا پھر اس کا مطلب یہی لیا جا سکتا ہے کہ یہ ہماری مرضی اور ملی بھگت سے یہ سب وارداتیں ہو رہی ہیں حمید گل نے کہاکہ امریکہ بغیر بتائے ہدف کو نشانہ بنارہاہے پاکستانی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیاجاتا۔ ان کو ہماری فوج اور آئی ایس آئی پر اعتماد نہیں حالانکہ ہم نے بہت سی قربانیاں دی ہیں ان حملوں سے حکومت پاکستان کی حاکمیت اعلیٰ ختم ہو رہی ہے اور ریاست اور فرد کے درمیان بڑی خرابی پیدا وہ رہی ہے۔ بالخصوص پاکستانی افواج کی ساکھ بری طریقے سے مجروح ہو رہی ہے۔ ایک سوال پر جنرل (ر) حمید گل نے کہاکہ ہمارے پاس امریکی حملہ اور جہازگرانے کی صلاحیت ہے مگر بات پوچھنے کی یہ کہ کیا ہمیں کس نے اقوام متحدہ میں جانے سے روکا ہوا ہے اگر وہاں نہیں جارہے تو اس کا واضح مطلب یہی ہے کہ ہماری حکومت ہمارے بچوں کو مروانے کیلئے بیرونی حملہ آوروں کی مدد کر رہی ہے ملک میں حالات انتہائی خراب ہیں نہ روٹی ہے نہ روشنی ہے نہ روزگار نہ امن نہ عدلیہ ہے ۔ پارلیمنٹ کی قرارداد پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے یہ قوم کے ساتھ بہت بڑاظلم ہو رہاہے













































1 response so far ↓
1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ١٧ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 18, 2008 at 4:06 am
[...] پاک سرزمین پرامریکی حملے ہماری حکومت کی مرضی سے ہی کئے … آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ پاکستانی سرزمین پرامریکی حملے دراصل ہماری حکومت کی مرضی اور ملی بھگت سے ہی کئے جارہے ہیں کیونکہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کا اقوام متحدہ سے رجوع نہ کرنا یہی ظاہر کر رہاہے کہ یہ سب کچھ اس کی ایماء پر ہو رہاہے۔ ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی خبر نئی نہیں ہے۔ میں پکار پکار کر قوم کو بتاتا رہا ہوں کہ آپ کے ساتھ بڑی واردات ہورہی ہے اور حکومت پاکستان کی ملی بھگت سے ہو رہی ہے۔مزید۔۔۔۔ [...]
Leave a Comment