Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

وفاقی کابینہ میں چالیس نئے وزراء رکھ کر قومی خزانے کو ضائع کیاجارہا ہے ، عمران خان

November 5th, 2008 · No Comments;  last year, at the start of November

بڑی کابینہ مسائل کا حل نہیں عوامی پیسہ عوام پر لگنے سے غریبوں کو ریلیف ملے گا

ملک میں تبدیلی لانے کے لیے تعلیم اور عدالتوں کانظام بہتر بنانا ہو گا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا طلبہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ میں چالیس نئے وزراء رکھ کر قومی خزانے کو ضائع کیاجارہا ہے اتنی بڑی کابینہ سے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔عوام کا پیسہ عوام پر لگنے سے غریبوں کو ریلیف ملے گا حکمران صرف دلاسے دے رہے ہیں اپنے اثاثے بیرون ملک رکھ کر دنیا سے بھیک مانگی جارہی ہے صدر ایک طرف سعودی عرب ملک کیلئے بھیک مانگنے گئے ہیں دوسری جانب 200لوگوں کا وفد ساتھ جاکر ٹیکس کا پیسہ بے دریغ طریقے سے اڑایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار عمران خان نے محمد علی جناح یونیورسٹی میں بدھ کے روز طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمارا روپیہ روز بروز ڈالر کے مقابلے میں گرتا جارہاہے ۔ایک روپیہ گرنے سے ملک مزید پینتالیس ارب روپے کا مقروض ہو جاتاہے انہوں نے کہاکہ تمام صاحب اقتدار لوگوں کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے اور پوری دنیا سے بھیک مانگی جارہی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات دے کر ان کا پیسہ ملک میں لایا جائے کسی سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ ملک میں تبدیلی لانے کے لئے تعلیم اور عدالتوں کا نظام بہتر کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ جب انسان کو علم ملتا ہے تو اس میں ہتھیاروں سے زیادہ طاقت آ جاتی ہے اور وہ کسی سے مرعوب نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ آزاد عدلیہ کے بغیر انصاف کاحصول نا ممکن ہے ایک جج کو پورے ملک میں سب سے زیادہ تنخواہ اور مراعات دینی چاہیں تاکہ کوئی بھی اسے لالچ نہ دے سکے اور سب کیلئے انصاف برابر ہو یہ نہ ہو صدر کیلئے قانون اور ، اور غریب عوام کیلئے اور قانون ہو ۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کی آواز بلند ہونے سے آزاد عدلیہ کی بات کھل کر سامنے آگئی ہے کرپٹ وکیل اور ایماندار وکیل دونوں کھل کر سامنے آ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ کرپٹ سیاستدان اور ملٹری ڈکٹیٹر کبھی بھی عدلیہ کو آزاد نہیں ہونے دیں گے عدلیہ آزاد ہو گئی تو الیکشن آزاد ہوں گے اور صحیح جمہوریت آئے گی امریکہ کے پٹھو کبھی عوام کی خدمت نہیں کریں گے۔ عمران خان نے کہاکہ کمانڈو کانام تو سناتھا لیکن مشرف جیسا بزدل کمانڈو کہیں نہیں دیکھا جو اقتدار سے الگ ہوتے ہی چھپ کر بیٹھ گیا ہے انہوں نے کہاکہ پہلے وہ ہمیں اسمبلی میں مکے دکھاتا تھا پھر امریکہ جا کر ان کی غلامی کرتا تھا آخر میں چوروں کو ہم پر مسلط کر کے بھاگ کھڑا ہوا ہے۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • باؤچر کو ہلال قائد اعظم عطا کرنا قوم کی توہین ہے ‘ تحریک انصاف (0)
  • پاکستانی قیادت نے ذاتی مفادات کے لئے ملکی قومی مفادات کو قربان کیا۔ عمران خان (0)
  • ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی قیادت متحد ہو جائے ‘ عمران خان (1)
  • آصف زرداری اور نواز شریف سمیت بیرون ممالک اثاثے رکھنے والے تمام سیاست دان اپنا پیسہ وطن واپس لائیں ۔عمران خان (0)
  • عوام کو عدالتی انصاف کے ساتھ ساتھ معاشی انصاف بھی چاہئے۔ عمران خان (0)
  • بھارت کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو تکنیکی غلطی قرار دینا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔عمران خان (0)
  • فرح ڈوگر کے نمبر بڑھائے جانے پر پی سی او چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔ تحریک انصاف (0)
  • انگلینڈ کے شہری دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت کے لیے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، عمران خان (0)
  • بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات بے بنیاد اور ناانصافی ہے ‘ عمران خان (1)
  • بھارت سے دلی ہمدردی ہے لیکن اسے بغیر تحقیقات کے کسی دوسرے ملک کو ملوث نہیں کرنا چاہیئے ۔عمران خان (1)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو