Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

جب تک پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہو جاتی ملکی سلامتی اور بقا کا مسئلہ برقرار رہے گا۔ ۔ ۔ عمران خان

November 11th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

تحریک انصاف ہر معاذ پر عدلیہ کی آزادی اور چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے اور لڑتی رہے گی

آصف علی زرداری امریکہ، چین، سعودی عرب اور آئی ایم ایف کے سامنے کشکول پھیلانے کی بجائے اپنے بیرون ممالک میں پڑے تمام اثاثے ملک میں لاکر جراتمندی کا مظاہر ہ کریں

تحریکِ انصاف کے چیئرمین کا تقریب سے خطاب

حضرو ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہو جاتی ملکی سلامتی اور بقا کا مسئلہ برقرار رہے گا، تحریک انصاف ہر معاذ پر عدلیہ کی آزادی اور چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے اور لڑتی رہے گی،صدر آصف علی زرداری ایک طرف اپنے خرچ پر 200افراد کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے لے جاتے ہیں تو دوسری طرف کشکول سعودی فرمانرواؤں کے سامنے رکھ دیتے ہیںوہ امریکہ، چین، سعودی عرب اور آئی ایم ایف کے سامنے کشکول پھیلانے کی بجائے اپنے بیرون ممالک میں پڑے تمام اثاثے ملک میں لاکر جراتمندی کا مظاہر ہ کریں تاکہ دیگر ہم وطن بھی اس کی تقلید کرسکیں اور ان کا اعتماد بھی بحال ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پیرس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے اور ملک کی اس وقت حالت یہ ہے کہ بجلی ہے نہ آٹا اور نہ ہی کوئی زرمبادلہ، غریب عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور ان سے صرف ایک لیٹر پیٹرول سے40روپے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جس وجہ سے غریب اپنے بچوں سمیت خودکشیوں پر مجبور ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین نے عدلیہ کے حوالہ سے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی بحال نہیں ہو جاتی اور اقتدار میں آکر ہم سب سے پہلے عدلیہ کو ہی مضبوط کریں گے، انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کی بجائے مذاکرات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے استعمال کا حق ملنا چاہئے کہ اوورسیز پاکستانیز ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، عمران خان نے کہا کہ صدر زرداری قوم کو ایمانداری سے بتائیں کہ ان کے پاس کتنی دولت ہے اور وہ کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • باؤچر کو ہلال قائد اعظم عطا کرنا قوم کی توہین ہے ‘ تحریک انصاف (0)
  • پاکستانی قیادت نے ذاتی مفادات کے لئے ملکی قومی مفادات کو قربان کیا۔ عمران خان (0)
  • ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی قیادت متحد ہو جائے ‘ عمران خان (1)
  • آصف زرداری اور نواز شریف سمیت بیرون ممالک اثاثے رکھنے والے تمام سیاست دان اپنا پیسہ وطن واپس لائیں ۔عمران خان (0)
  • عوام کو عدالتی انصاف کے ساتھ ساتھ معاشی انصاف بھی چاہئے۔ عمران خان (0)
  • بھارت کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو تکنیکی غلطی قرار دینا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔عمران خان (0)
  • فرح ڈوگر کے نمبر بڑھائے جانے پر پی سی او چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔ تحریک انصاف (0)
  • انگلینڈ کے شہری دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت کے لیے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، عمران خان (0)
  • بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات بے بنیاد اور ناانصافی ہے ‘ عمران خان (1)
  • بھارت سے دلی ہمدردی ہے لیکن اسے بغیر تحقیقات کے کسی دوسرے ملک کو ملوث نہیں کرنا چاہیئے ۔عمران خان (1)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو