Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

حکمران دوسروں سے بھیک مانگنے کی بجائے اپنا سرمایہ پاکستان واپس لائیں۔ عمران خان

November 16th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

٭۔ ۔ ۔ عدلیہ آزاد ہوگی تو عوام خوشحال ہوں گے، امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کریں گے

لاہور۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرضہ غریب عوام کو کچل دے گا۔ حکمرانوں نے ایک طرف اپنا پیسہ بیرون ملک رکھا ہوا ہے اور دوسری طرف بھیک مانگ رہے ہیں۔ دو دو سو افراد کو عمرہ پر لے جایا جارہا ہے۔ جبکہ میں نے جتنا پیسہ کمایا اپنے ملک واپس لے کر آیا میرے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں۔ 55وزیر بھرتی کرلئے گئے ہیں۔ ایک وزیر پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان پر پارٹی ممبر شپ مہم کے آغاز کے موقع پر پارٹی عہدے داروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران قربانی دینے کی بجائے الٹا عوام سے قربانی مانگتے رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو اپنے مستقبل کی جنگ لڑنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھیک مانگنے والے ملک نہیں بچا سکتے۔ پاکستان کا لیڈر خوددار ہونا چاہئے۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی معاشی اور عدالتی اصلاحات کرکے غریب عوام کو انصاف مہیا کرے گی اور یہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی بحالی سے ہی ممکن ہوگا۔ عدلیہ آزاد ہوگی تو عوام آزاد ہوں گے۔ عدلیہ غلام ہوگی تو عوام بھی غلام ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرکے تعلیم کا طبقاتی نظام ختم کریں گے اور سب کیلئے ایک جیسا تعلیمی نظام رائج ہوگا۔ امیروں سے ٹیکس لیں گے غریبوں پر خرچ کریں گے۔ عمران خان نے کہا انصاف کے بغیر پاکستان نہیں بچے گا۔ جس ملک کے بڑے عہدوں پر مجرم بیٹھے ہوں وہ ملک کیسے بچ سکتا ہے۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر احسن رشید نے کہا کہ پنجاب میں ممبر سازی کی مہم 30نومبر تک جاری رہے گی اور آئندہ چھ ماہ میں لاہور میں ایک لاکھ ممبر شپ اور پنجاب میں 50لاکھ ممبر شپ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • باؤچر کو ہلال قائد اعظم عطا کرنا قوم کی توہین ہے ‘ تحریک انصاف (0)
  • پاکستانی قیادت نے ذاتی مفادات کے لئے ملکی قومی مفادات کو قربان کیا۔ عمران خان (0)
  • ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی قیادت متحد ہو جائے ‘ عمران خان (1)
  • آصف زرداری اور نواز شریف سمیت بیرون ممالک اثاثے رکھنے والے تمام سیاست دان اپنا پیسہ وطن واپس لائیں ۔عمران خان (0)
  • عوام کو عدالتی انصاف کے ساتھ ساتھ معاشی انصاف بھی چاہئے۔ عمران خان (0)
  • بھارت کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو تکنیکی غلطی قرار دینا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔عمران خان (0)
  • فرح ڈوگر کے نمبر بڑھائے جانے پر پی سی او چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔ تحریک انصاف (0)
  • انگلینڈ کے شہری دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت کے لیے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، عمران خان (0)
  • بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات بے بنیاد اور ناانصافی ہے ‘ عمران خان (1)
  • بھارت سے دلی ہمدردی ہے لیکن اسے بغیر تحقیقات کے کسی دوسرے ملک کو ملوث نہیں کرنا چاہیئے ۔عمران خان (1)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو