Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

حکومت ملکی معاملات چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے پارلیمنٹ کو اپنی حکومت اہمیت نہیں دیتی تو امریکہ کیا اہمیت دے گا۔عمران خان

November 21st, 2008 · 1 Comment;  last year, mid-November

قبائلی علاقوں میں معاملے کے حل کے لئے گاؤں گاؤں جا کر مذاکرات کرنے ہوں گے۔

آئی ایم ایف سے حاصل کیا جانے والا قرضہ وزیروں اور مشیروں کی نذرہو جائے گا۔علی احمد کرد کی وجہ سے وکلاء تحریک میں مزید تیزی آئے گی

تحریک انصاف کے چیئر مین کا انصاف فیملی کے عہدیداروں سے خطاب

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معاملات چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ پارلیمنٹ کو اپنی حکومت اہمیت نہیں دیتی تو امریکہ کیا اہمیت دے گا۔قبائلی علاقوں میں اتنا گند ڈال دیا گیا ہے کہ معاملے کے حل کے لئے گاؤں گاؤں جا کر مذاکرات کرنے ہوں گے۔آئی ایم ایف سے حاصل کیا جانے والا قرضہ وزیروں اور مشیروں کی نذرہو جائے گا۔علی احمد کرد کی وجہ سے وکلاء تحریک میں مزید تیزی آئے گی۔پیر کی شام تحریک انصاف امریکی حملوں اور مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔تحریک انصاف بہت جلد پارٹی انتخابات منعقد کروائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پارٹی کے مرکزی دفتر میں انصاف فیملی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معاملات چلانے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔آصف زرداری امریکہ کے سامنے اپنے آپ کو مشرف کا متبادل ثابت کرنے میں مصروف ہیں۔پارلیمنٹ کی کوئی قدر نہیں ہے۔جب اپنی حکومت اپنی پارلیمنٹ کی قدر نہیں کرتی تو امریکہ پارلیمنٹ کے اعلامیے کوکیا اہمیت دے گا۔انہوں نے بنوں میں امریکی افواج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اس قدر گند ڈال دیا گیا ہے کہ اب وہاں کے حالات درست کرنے کے لئے ہر ایک گاؤں میں جا کر مذاکرات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلے کا حل صرف یہ ہے کہ وہاں سے افواج فوری طور پر واپس بلائی جائیں FCکو وہاں تعینات کیا جائے کیونکہ FCاہلکار مقامی پشتون ہیں اور وہ معاملات کو فوج کی نسبت کہیں بہتر طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض اس لئے لیا جاتا ہے کہ حکومت کے پاس کچھ پراجیکٹ ہوتے ہیں جن کی تکمیل آئی ایم ایف سے پیسہ لے کر کی جاتی ہے مگر موجودہ حکومت کے پاس ایسے پروجیکٹ نہیں ہیں جن کی بنیاد پرآئی ایم ایف سے قرضہ لیا جا سکے۔ایسے میں قرضے کی رقم وزروں اور مشیروں میں بانٹ دئیے جانے کا خدشہ ہے۔وکلاء تحریک میں علی احمد کرد کی وجہ سے مزید تیزی آئے گی اور پسا ہوا مظلوم طبقہ اس میں بھر پور شمولیت اختیار کرے گا۔مشرف دور میں اس تحریک میں مشرف سے نفرت کی وجہ سے عام آدمی اس تحریک میں شامل ہوا تھا اور آج بھی موجودہ حکومت سے نفرت کی وجہ سے عام آدمی اس تحریک میں شمولیت کرے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف پیر کی شام پارلیمنٹ کے ڈمی فیصلوں،امریکی حملوں اور مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھر پور احتجاج کرے گی۔تحریک انصاف کے کارکنوں کو عمران خان نے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں تحریک انصاف کو منظم کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔لاہور میں ممبرشپ کمپین کے نتائج توقع سے بڑھ کرملے ہیں اسی طرح پورے ملک میں ممبرسازی کی مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بہت جلد پارٹی انتخابات منعقد کروائے گی تا کہ پارٹی کی قیادت گراس روٹ لیول سے ابھر کر سامنے آئے

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • باؤچر کو ہلال قائد اعظم عطا کرنا قوم کی توہین ہے ‘ تحریک انصاف (0)
  • پاکستانی قیادت نے ذاتی مفادات کے لئے ملکی قومی مفادات کو قربان کیا۔ عمران خان (0)
  • ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی قیادت متحد ہو جائے ‘ عمران خان (1)
  • آصف زرداری اور نواز شریف سمیت بیرون ممالک اثاثے رکھنے والے تمام سیاست دان اپنا پیسہ وطن واپس لائیں ۔عمران خان (0)
  • عوام کو عدالتی انصاف کے ساتھ ساتھ معاشی انصاف بھی چاہئے۔ عمران خان (0)
  • بھارت کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو تکنیکی غلطی قرار دینا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔عمران خان (0)
  • فرح ڈوگر کے نمبر بڑھائے جانے پر پی سی او چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔ تحریک انصاف (0)
  • انگلینڈ کے شہری دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت کے لیے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، عمران خان (0)
  • بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات بے بنیاد اور ناانصافی ہے ‘ عمران خان (1)
  • بھارت سے دلی ہمدردی ہے لیکن اسے بغیر تحقیقات کے کسی دوسرے ملک کو ملوث نہیں کرنا چاہیئے ۔عمران خان (1)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    1 response so far ↓

    • 1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ٢١ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 22, 2008 at 3:36 am

      [...] پارلیمنٹ کو اپنی حکومت اہمیت نہیں دیتی تو امریکہ کیا اہ… پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معاملات چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ پارلیمنٹ کو اپنی حکومت اہمیت نہیں دیتی تو امریکہ کیا اہمیت دے گا۔قبائلی علاقوں میں اتنا گند ڈال دیا گیا ہے کہ معاملے کے حل کے لئے گاؤں گاؤں جا کر مذاکرات کرنے ہوں گے۔آئی ایم ایف سے حاصل کیا جانے والا قرضہ وزیروں اور مشیروں کی نذرہو جائے گا۔علی احمد کرد کی وجہ سے وکلاء تحریک میں مزید تیزی آئے گی۔مزید۔۔۔ [...]

    Leave a Comment

    Englishاردو