حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک دوسرے کومسلمانوں اور عیسائیوں پرحملوں کا ذمے دار قرار دے رہی ہیں
بھارتیہ جنتا پارٹی نے ووٹ کے حصول کے لیے ملک میں امن کے لیے تبدیلی کا نعرہ اپنا لیا
حکمراں جماعت کانگریس اپنے دور کے ترقیاتی کاموں کو بنیاد بنا کر ووٹ مانگ رہی ہے
جے پور۔ بھارت میں ریاستی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے مہم شروع کردی ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک دوسرے کومسلمانوں اور عیسائیوں پرحملوں کا ذمے دار قرار دے رہی ہیں ۔حزب اختلاف کی بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ووٹ کے حصول کے لیے ملک میں امن کے لیے تبدیلی کا نعرہ اپنایا ہے جبکہ حکمراں جماعت کانگریس اپنے دور کے ترقیاتی کاموں کو بنیاد بنا کر ووٹ مانگ رہی ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے رواں سال کے آخر میں چھ ریاستوں میں الیکشن کرانے کا اعلان کررکھا ہے جن میں مقبوضہ کشمیر بھی شامل ہے۔ آئندہ سال عام انتخابات سے قبل اس الیکشن کو رائے عامہ جاننے کے لیے اہم خیال کیا جا رہا ہے ۔ راجھستان کے صدر مقام جے پور میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے مرکزی رہنما لعل کرشن ایڈوانی نے کہاکہ ریاست میں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اب ان کی پارٹی کومرکز میں بھی حکومت بنانے کا موقع دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف بی جے پی کی حکومت بننے پر ہی اقلیتوں پر حملے رک سکتے ہیں ۔دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنا ووٹکاحق ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے استعمال کریں ۔ جن بھارتی ریاستوں میں رواں برس انتخابات ہو رہے ہیں ان میں راجھستان ، چھتیس گڑھ ،مدھیہ پردیش اور میزورام بھی شامل ہیں ۔













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment