لیفٹیننٹ کر نل سمیت دیگر 9 افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی
نئی دہلی ۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مالے گاؤں میں ہونے والے بم دھماکوں کے شبے میں تحقیقاتی ادارے مزید تین فوجی افسروں کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ بھارت کی نجی ٹی وی چینل کے مطابق گزشتہ روز گرفتار ہو نے والے حاضر سروس لیفٹیننٹ کر نل پرساد سریکانت کی جا نب سے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد سی بی آئی افسر نے مہاراشٹرا پہنچ کر انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے اہلکاروں سے ملاقات کی ارو بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار لیفٹیننٹ کر نل سمیت دیگر 9 افراد سے بھی پوچھ گچھ کی ۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے بھارتی فوج کے دو مزید کر نلوں اور ایک میجر سے تحقیقات کر نے کیلئے اعلیٰ حکام سے اجازت طلب کی ہے













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment