Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

بھارتی علماء کی طرف سے مسلمانوں کو بم دھماکوں میں ناجائز طور پر ملوث کرنے کی شدید مذمت

November 8th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

خفیہ ادارے ، سیاسی جماعتیں اور میڈیا دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں

جمعیت علمائے ہند کے زیر اہتمام دہشت گردی کے خلاف کانفرنس سے علماء کا خطاب

حیدر آباد ۔ بھارتی علماء نے مسلمانوں کو بھارت میں ہو نے والے بم دھماکوں میں ناجائز طور پر ملوث کر نے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ مسلمانوں اور ہندوؤں کو آپس میں لڑوانے کی سوچی سمجھی سازش ہے بھارتی خفیہ ادارے سیاسی جماعتیں اور میڈیا دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش نہ کریں جمعیت العلمائے ہند کے زیر اہتمام دہشت گردی کے خلاف کانفرنس ہفتے کے روز حیدر آباد میں منعقد ہوئی کانفرنس میں کہا گیا کہ دہشت گردی کو کسی بھی مذہب یا اسلام سے جوڑنا درست نہیں علمائے کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال بھارت میں ہو نے والے بم دھماکوں کا زیادہ تر الزام مسلمانوں پر عائد کیا گیا جو کہ بھارت میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان دشمنی کو بھڑکانے کا سبب بنتا ہے بھارت میں 14کروڑ مسلمان بستے ہیں 2002 میں ہو نے والے فرقہ وارانہ ہنگاموں کی وجہ سے بھارتی مسلمانوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے جمعیت العلمائے ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا محمود اسد مدن ینے بھارت کے علاقے مالیگاؤں میں ہو نے والے بم دھماکے کے الزام میں گرفتار ہندو عورت یار گیا سندھ کی گرفتاری کے بارے میں تبصرہ کر نے سے انکار کر دیا مولانا مدنی نے کہا کہ مسلمانوں پر دہشت گردی کے الزام لگایا جا رہا ہے اور ہم پر دہشت گرد ہو نے کا لیبل چسپاں کر دیا گیا ہے ہر مسلمان کو الزام دیا جا رہا ہے اور میڈیا ہمیں مجرم کی صورت میں پیش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے پہلے ہم ان سب باتوں پر تبصرہ نہیں کریں گے لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ انتظامیہ سیاسی جماعتیں ،میڈیا اور عام بھارتی شہری دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑے انہوں نے کہا کہ رواں سال 29 ستمبر کو مسلمانوں کے دو اکثریتی علاقوں میں بم دھماکوں سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے اگست میں دو ہندو انتہا پسند جنگجو کانپور میں بم بناتے ہوئے ہلاک ہوئے بھارت میں مسلمان بھارتی آبادی کا 13فیصد ہیں جو کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے بعد تیسری بڑی مسلمان آبادی ہے

Tags: Urdu , Urdu News , india | , ,


اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو