Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

بھارت ، بم دھماکوں میں فوجی اہلکار اور ہندو انتہا پسند راہنما بھی شامل ہیں

November 16th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

مقبوضہ کشمیر سے لیجایاگیا آر ڈی ایکس اجمیر، مالیگاؤں اور سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں میں استعمال کیا گیا

آرڈی ایکس بھارتی فوج کے کرنل سری کانت پروہت نے لایا تھا ‘ عدالت میں سرکاری وکیل ’’ اجے مشر کے دلائل

نئی دہلی ۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ریل گاڑی میں 2007 ء میں استعمال ہونے والا آر ڈی ایکس بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے لیفٹنٹ کرنل سری کانت پروہت نے جموں و کشمیر سے لایا تھا جس میں سے ایک حصہ اجمیر دھماکوں میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔ اس بات کا سنسنی خیز انکشاف گزشتہ روز ناسک ممبئی کی عدالت میں سرکاری وکیل اجے مشر نے کیا۔ انہوںنے عدالت کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی فورس اے ٹی ایس تحقیقات کے نتیجے میں اب تک جو بات سامنے آئی ہے اْس کے مطابق لیفٹنٹ کرنل پروہت نے 2006میں کشمیر میں تعیناتی کے دوران 60کلو آر ڈی ایکس حاصل کیا اور جب وہ ملٹری سکول مدھیہ پردیش میں تعینات تھے تو اْس وقت بھی یہ آر ڈی ایکس اْس کی تحویل میں تھا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ لیفٹنٹ کرنل پروہت کو کن لوگوں نے آر ڈی ایکس فراہم کیا اْن کے نام بھی سامنے آئے ہیں اور انہیں آئندہ چند روز میں گرفتار کیا جائے گا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ جموں شاردا پیٹھ کے سوامی دیانند پانڈے نے لیفٹنٹ کرنل کو آر ڈی ایکس فراہم کرنے کیلئے کہا تھا جس کے بعد لیفٹنٹ کرنل نے آر ڈی ایکس فراہم کرکے اس کو استعمال کرنے کی تربیت بھی فراہم کی۔اس کے بعد 20کلو آر ڈی ایکس کو دو بریف کیسوں میں چھپایا گیا اور اِن بریف کیسوں کو سمجھوتہ ایکسپریس کے دو ڈبوں میں رکھا گیا۔ وکیل نے کہا کہ لیفٹنٹ کرنل پروہت نے سوامی دیانند پانڈے کے کہنے پر آر ڈی ایکس سے بھرے دو بریف کیسوں کو مادھون نامی ایک شخص کو دیئے جس نے سمجھوتہ ایکسپریس کے دو ڈبوں میں بم دھماکے کرائے۔سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے کرانے کیلئے ابھینو بھارت کے خزانچی اجے راہرکار نے اڈھائی لاکھ روپے لیفٹنٹ کرنل پروہت کو دیئے تھے۔وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اِن دو بریف کیسوں کو اس خاص مقصد کیلئے اندور میں تیار کیا گیا تھا اور سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکوں کے بعد ہریانہ پولیس نے جو تحقیقات کی تھی اْس میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ بریف کیسوں کی سلائی اندور میں کی گئی تھی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ آر ڈی ایکس کا ایک اور حصہ اجمیر دھماکوںمیں بھی استعمال کیا گیا تاہم باقی بچے آر ڈی ایکس کے بارے میں ابھی تک اے ٹی ایس کو معلومات فراہم نہیں ہوسکی ہیں۔مذکورہ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس سازش میں فوج کا ایک ریٹائرڈ کرنل ایس ایس رائیکر بھی ملوث ہے اور اْس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ایس ایس رائیکر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اْس نے فوج سے قبل از وقت ہی ریٹائرمنٹ لے کر ابھینو بھارت کے ملٹری سکول میں نوکری اختیار کی لیکن بعد میں وہ وہاں سے بھی چلے گئے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ مذکورہ فوجی آفیسر لیفٹنٹ کرنل پروہت کا قریبی ساتھی ہے، جبکہ پہلے ہی ایک ریٹائرڈ میجر کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ابھینو بھارت نامی ہندو دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ان افراد نے ملک کے ایک سرکردہ ہندو سیاسی لیڈر کو نئی دلی میں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کے بارے میں مرکزی حکومت کو ممبئی پولیس نے آگاہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ اس سازش میں مدھیہ پردیش کا ایک اور ہندو لیڈر ملوث ہے جس کا تعلق اجمیر دھماکوں سے براہ راست تھا۔ البتہ وہ 6ماہ قبل پر اسرار حالت میں قتل کیا جاچکا ہے۔ان دھماکوں کی تحقیقات کرنے والی اے ٹی ایس ٹیم کے ایک سینئر آئی پی ایس آفیسر نے عدالت کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا کہ لیفٹنٹ کرنل لیپ ٹاپ سے اْنہیں ایسے 56افراد کے نام معلوم ہوئے ہیں جو پورے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میںملوث ہیں۔اگرچہ اْنہوں نے کسی ممبرپارلیمنٹ یا ممبر اسمبلی کے ملوث ہونے کی تردید کی تاہم یہ بتایا کہ کئی سرکردہ ہندو مذہبی لیڈر دھماکے کرانے سے منسلک ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ دو سرکردہ ہندو لیڈروں کا نام پہلے سامنے آیا ہے اور اْن پر نظر رکھی جارہی ہے اور وقت آنے پر اْنہیں گرفتار کیا جائیگا۔

Tags: Urdu , Urdu News , india |


اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو