Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

نان نفقہ میں روٹی ‘ کپرا ‘ مکان اور تعلیم شامل ہے ‘ بھارتی سپریم کورٹ

November 21st, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

نئی دہلی ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ایک اہم ترین رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیوی کو دیئے جانے والے حق نان و نفقہ میں رہائش ‘ غذا ‘ لباس ‘ تعلیم اور طبی نگہداشت بھی شامل ہے ۔ جسٹس اریجیت پسایت اور مکنداکم شرما پر مشتمل بنچ نے کولماں کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ نان و نفقہ میں یقیناً رہائش گاہ کی فراہمی بھی شامل ہے ۔ بیویوں کو نان و نفقہ اس لئے فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ معیار زندگی کے مطابق جس کی وہ عادی ہو چکی ہے زندگی گزار سکے ۔ لہذا نان و نفقہ کے تحت خواتین کو جو سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں ان میں غذا ‘ لباس جیسے گزر بسر کے لئے درکار اشیائے ضروریہ کے علاوہ سر پر چھت یعنی رہائش گاہ کا بھی انتظام ہونا چاہئے ۔ جسے عرف عام میں روٹی ‘ کپڑا اور مکان کہا جاتا ہے رہائش گاہ کا انتظام نقد معقول رقم کی ادائیگی یا رقم کے عوض اس کے مماثل جائیداد کی صورت میں فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ عدالت عظمیٰ نے منکت مال اور پی اچالاانت کیس کی بنیاد پرمسئلہ کی یکسوئی کے لئے کیرالا ہائی کورٹ کو ہدایت دی ہے تاہم سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ نفس مقدمہ پر اس کا یہ فیصلہ قطعی نہیں ہے ۔ کیرالا ہائی کورٹ میں اس کی یکسوئی کی جائے گی ۔

Tags: Urdu , Urdu News , india | , , ,


اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو