Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

انڈونیشیا ۔ بالی دھما کوں میں سزائے موت پانیوالے ملزمان کی لاشیں لواحقین کے حوالے

November 9th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

ہزاروں افراد کی کئی مقامات پرپولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں

آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو انڈونیشیا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

بالی۔ انڈونیشیا میں بالی بم دھماکوں کے الزام میں سزائے موت پانے والے تین ملزمان میں سے دو کی لاشیں ان کے آبائی گھروں کو روانہ کردی گئی ہیں ۔ ادھر آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو انڈونیشیا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امروزی نور ہاشم اور علی غفران جو سگے بھائی ہیں ان کی لاشیں مشرقی جاوا میں ان کے آبائی گاؤں پہنچا دی گئی ہیں ۔حکام نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان دونوں کی لاشوں کو آبائی علاقے میں پہنچایا اس موقع پر ہزاروں لوگ موجود تھے جن کی کئی مقامات پرپولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ بالی بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار تین ملزمان امام سمدرا، امروزی نور ہاشم اور علی غفران کو گزشتہ رات فائرنگ اسکواڈ نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ۔ سزائے موت کے فیصلے پرعمل درآمد نوساکامبنگن جزیرے کی جیل میں مقامی وقت کے مطابق رات سوا بارہ بجے کیا گیا ۔ ادھر آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو انڈونیشیا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سڈنی میں آسٹریلیا کے وزیر خارجہ اسٹیفن اسمتھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ملزمان کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد آسٹریلوی باشندے انڈونیشیا کے سفر نہ کریں وہاں کسی بھی وقت ممکنہ ردعمل واقع ہوسکتا ہے ۔ 2002ء میں اندونیشیا کے جزیرے بالی میں بم دھماکو ں میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں آسٹریلوی باشندوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی

Tags: Urdu , Urdu News , World News | , ,


اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو