اسلام آباد ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی اور ڈاکٹر شمشاد اختر کی گورنر سٹیٹ بینک کے طور پر تقرری کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ چیف جسٹس سردار محمد اسلم پر مشتمل بنچ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی طرف سے درخواستوں کی سماعت کی ۔ ڈاکٹر عافیہ کیس میں بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے دلائل دیتے ہوئے کہ اکہ امریکی عدالت نے طبی بنیادوں پر ڈاکٹر عافیہ کا ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب حکومت کو ہدایت کی جائے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے حوالے سے سفارتی کوششیں کرے اور اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا جائے ۔ ڈاکٹر شمشاد کیس میں بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شمشاد اور سابق صدر پرویز مشرف کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاکہ یہ قومی دولت باہر نہ لے جا سکیں ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی اور گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
November 18th, 2008 · No Comments; last year, mid-November
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | aafia Siddiqui, Dr Afia Siddiqui, islamabad high court













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment