Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

آئی ایم ایف سے قرض ملک کی معیشت اور سیاسی خودمختاری کیلئے تباہ کن ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان

November 15th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

٭۔ ۔ ۔ معاشی مسائل کے حل کیلئے بددیانت قیادت اور سرمایہ پرستی پر مبنی پالیسیاں تبدیل کرنا ہوں گی

٭۔ ۔ ۔ قوم و پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر ایسی معاشی احیاء واستحکام کی پالیسیاں اختیار کی جائیں جس میں اصل انحصار اہل پاکستان کی دولت اور ترقیاتی مساعی پر ہو۔ مرکزی مجلس عاملہ کی قرارداد

لاہور۔ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ نے دوبارہ آئی ایم ایف کے چنگل میں ملک کو دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی معیشت اور سیاسی خودمختاری کیلئے تباہ کن قرار دیا ہے۔ قاضی حسین احمد کی زیر صدارت مجلس عاملہ نے اپنے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلاشبہ موجودہ حکومت کو مشرف اور شوکت عزیز کے دور کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کے نتائج ورثہ میں ملے ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس حکومت نے اپنے آٹھ مہینے کے دور اقتدار میں معاشی اصلاح کی طرف ایک بھی قابل ذکر قدم نہیں اٹھایا۔ زندگی کے ہر میدان میں سابقہ پالیسیوں ہی کو جاری رکھا گیا ہے اور اب آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ملک میں شرح سود میں ایک ہی جست میں دو فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے زراعت تجارت اور صنعت میں پیداواری اخراجات بہت بڑھ گئے ہیں۔ کاروباری طبقہ اس ظلم پر چلا رہا ہے۔ بیرونی معاشی عناصر کو خوش کرنے اور ملک کے وسائل پر ان کو قبضہ کا موقع دینے کیلئے نجکاری کے نام پر گیس، شوگر، بجلی جیسی اہم صنعتوں کو جو نفر آور بھی ہیں ان کی طرف منتقل کرنے کی کھلی سازشیں کی جارہی ہیں۔ پارلیمنٹ اس نجکاری کی مخالفت کررہی ہے مگر سیاست اور انتظامیہ کے مفاد پرست عناصر تباہی کے اس راستہ پر بگ ٹٹ بھاگتے نظر آرہے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آج ایک عام گھرانے کیلئے عزت سے دو وقت کی روٹی حاصل کرنا محال ہوگیا ہے۔ ایکسچینج کا کاروبار کرنے والوں کو تو ہتھکڑیاں لگائی جارہی ہیں مگر وہ بااثر افراد جن کا اربوں ڈالر ناجائز طور پر باہر ہے انہیں کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ ہمارا اصل مسئلہ نااہل اور بددیانات قیادت اور اس کی سرمایہ پرستی پر مبنی پالیسیاں ہیں اور ضرورت ان دونوں ہی کو تبدیل کرنے کی ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے نتیجہ میں ملک میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کی رفتار میں کمی آئے گی، بے روزگاری بڑھے گی ، اشیائے ضرورت کی قلت اور بھی گھمبیر ہوجائے گی۔ روپے کی عالمی قیمت گرے گی جس سے درآمدات مزید مہنگی ہوجائیں گی۔ نیز ملک کی پالیسی سازی اور بجٹ سازی پر آئی ایم ایف حاوی ہوجائے گا جس کے نتیجہ میں ہماری رہی سہی آادی بھی ختم ہوجائے گی۔ حکومت اس خوفناک کھیل کو فی الفور ختم کرے اور قوم و پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر معاشی احیاء واستحکام کی وہ پالیسیاں اختیار کرے جس میں اصل انحصار اہل پاکستان کی دولت اور ترقیاتی مساعی پر ہو۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News |

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • این آر او کے اثرات اب قوم کے سامنے ہیں، فائدہ اٹھانے والے امریکی ڈکٹیشن پر عملدرآمد کے پابند ہیں ۔ قاضی حسین احمد (0)
  • حکومت ہرمحاذ پر بری طرح ناکام ہونے کے بعد فوری طور پر مستعفی ہو جائے اور ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں ۔ قاضی حسین احمد (0)
  • او آئی سی فعال ادارے کاکردار ادا کرتے ہوئے اسرائیل کے سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کااعلان اور غزہ کے محاصرے اورسرحدی پابندیاں فی الفور ختم کرانے میں اپنا کردارادا کرے۔قاضی حسین احمد (0)
  • جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے نئے امیر کیلئے تین نام تجویز کردیئے (0)
  • امریکہ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اسے ایسا پاکستان قبول نہیں جس کی احساس اسلامی نظریے پر رکھی گئی ہو ۔۔ قاضی حسین احمد (0)
  • ملک کو درپیش خطرات سے نکالنے کیلئے مڈ ٹرم انتخابات کے ذ ریعے ایسی حکومت لائی جائے جو جرات مندانہ پالیسیاں اختیار کر کے حالات میں بہتری لائے ۔قاضی حسین احمد کا جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ سے خطاب (0)
  • خرابی صحت اور طویل عرصہ تک امیر رہنے کے باعث آئندہ مجھے امیر منتخب نہ کیا جائے۔ قاضی حسین احمد کی مجلس شوریٰ سے درخواست (1)
  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی مظاہرہ اسرائیلی پرچم نذر آتش (0)
  • آزمائش کی اس گھڑی میںفلسطینیوں کو ذاتی مفاد اور علاقائی سیاست کی بھینٹ چڑھانے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ قاضی حسین احمد (0)
  • قاضی حسین احمد اور و زیراعظم کے درمیان رابطہ (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو