کراچی۔کراچی میں مقامی عدالت نے مالیاتی اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث مناف کالیا اور جاوید خانانی کو 26نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مناف کالیا اور جاوید خانانی کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ آصف احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں ایف آئی اے کے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔قبل ازیں ایف آئی اے نے مالیاتی اسکینڈل کیس کے لئے عصمت مہدی کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا جبکہ ان کی معاونت سرمد اعوان اور بیرسٹر کمیل شیرازی کرینگے۔ ملزمان کی طرف سے رضا ہاشمی پیش ہوئے۔ مناف کالیا اور جاوید خانانی کو کل رات خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی لایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جاوید خانانی کوغیر قانی طو ر پر کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ایف آئی اے نے پہلے مناف کالیا کو کراچی سے گرفتار کیا تھا۔
مالیاتی اسکینڈل: مناف کالیا اور جاوید خانانی کا26نومبر تک جسمانی ریمانڈ
November 21st, 2008 · No Comments; last year, mid-November
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | Kalia Group, Khanani and Kalia International













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment