Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

ٹریک ٹو ڈپلومیسی میں بھی تیزی آگئی ، پاک وزیر خارجہ کئی تجاویز لیکر دلی آئیں گے

November 19th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

دونوں ممالک کے درمیان داخلہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات 25 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے

سری نگر۔ پاک بھارت مذاکراتی عمل کے پانچویں دور کو فیصلہ کن اور نتیجہ خیز بنانے کے علاوہ تنازعہ کشمیر پر کئی تجاویز لیکر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اگلے ماہ ہنگامی دورے پر نئی دلی پہنچ رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان داخلہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات کا اگلا دور 25نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کے پانچویں دور کیلئے دونوں ممالک میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اوراس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان ٹریک ٹو ڈپلومیسی میں بھی تیزی آگئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے پانچویں دور کے حوالے سے اگر چہ پہلے ہی شروعات ہو چکی ہے اور اس ضمن میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ اور پاکستانی صدر آصف زرداری کے درمیان ہوئی ملاقات میں فیصلہ لیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور عنقریب شروع ہوگا ۔ دونوں ممالک نے مذاکرات کے اگلے دور میں تنازعہ کشمیر ، سیاچن اور سرکریک کے علاوہ آر پار اعتماد سازی کے اقدامات پر پیش رفت کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان نے کئی ایک تجاویز بھی تیار کر رکھی ہیں جنہیں دونوں ممالک کے وزرات خارجہ کی میٹنگ میں اگلے ہفتے پیش کیا جائیگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور کو نتیجہ خیز بنانے اور کشمیر پر پیش رفت کو یقینی بنانے کیلئے کئی ایک تجاویز لیکر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہنگامی دورے پر اگلے ہفتے نئی دلی پہنچ رہے ہیں۔ جس کے دوران وہ بھارتی قیادت سمیت اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ ، اپنے ہم منصب پرنب مکھر جی کے علاوہ دیگر کئی لیڈران اور ڈپلومیٹوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور اس سلسلے میں بھارتی وزرات خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی وزرات خارجہ کے ترجمان نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ کشمیر پر دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوگئی ہے اور ٹریک ٹو ڈپلومیسی کافی حد تک کارگر ثابت ہوئی ہے اس لئے امید کی جاسکتی ہے کہ اگلے دو تین ماہ کے اندر اندر کسی بھی وقت تنازعہ کشمیر پر پیش رفت ہو سکتی ہے ۔پاکستانی وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ کے نئی دلی دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کئی ایک تجاویز لیکر بھارت جا رہے ہیں اوریہ تجاویز دونوں ممالک کے درمیان حل طلب معاملات کو سلجھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک مذاکرات کے اس اگلے دور کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے کئی ایک معاملات پر پیش رفت چاہتے ہیںجن میں مسئلہ کشمیر سر فہرست ہے ۔ ادھر دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن وزیر خارجہ کی میٹنگوں سے متعلق ٹائم ٹیبل ترتیب دینے میں لگ چکے ہیںاور ان کی بھارت کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوںکو بھی یقینی بنانے کا کام جاری ہے ۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور25نومبرکو اسلام آباد میں منعقدہورہا ہے جس میں دونوں ممالک کے داخلہ سیکریڑی دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ پر روک لگانے پر مذاکرات کریں گے ۔ معلوم ہو اہے کہ بھارتی وفد کی قیادت امور داخلہ کے سیکریڑی مدھوکر گپتا کر رہے ہیںاور ان مذاکرات میں دہشت گردی سر فہرست رہے گی ۔ بھارت وزیرخارجہ کے مطابق ان مذاکرات کے دوران پاکستان پر زور دیاجائیگا کہ وہ سر حد پار در اندازی کو روکنے کیلئے اقدامات کریں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں منشیات کی سمگلنگ پر روک لگانے کیلئے بھی کئی تجاویز کا تبادلہ خیال ہوگا ۔ اس کے علاوہ ان مذاکرات میں جعلی کرنسی اور بارودی مواد کی منتقلی پر بھی بات چیت ہوگی ۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کاسامنا ہے اسلئے اس سے کس طرح سے بچا جا سکتا ہے ان معاملات کو بھی زیر بحث لایا جائیگا

Tags: Kashmir , Pakistan , Urdu , Urdu News , india | ,


اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو