Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

اسلام آباد میں اقوام متحدہ دفتر کے باہر لبریشن فرنٹ کا مظاہرہ

November 21st, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

قیدیوں کو رہا کیا جائے ، غیر ملکی افواج کشمیر سے نکل جائے

اسلام آباد۔جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں یو این آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا ۔ یہ احتجاج بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جبر و تشدد ، گرفتاریاں ، لاٹھی چارج ، نظر بندی اور بھارتی فورسزکے کریک ڈاون کے خلاف اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا مظاہرے کی قیادت صدر صابر انصاری ایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل راجہ لطیف طاہر ، سابق صدر خواجہ پرویز اقبال اور کوآرڈینیٹر حاجی رفیق ڈار نے کی جبکہ نمایاں رہنماؤں میں غلام احمد بٹ ، سلیم ہارون ، فاروق لون ، نذیر احمد کرناہی ، آفتاب احمد ، مشتاق غزالی اور مقامی رہنماوں کے علاوہ خواتین ، بزرگوں ، بچوں اور نوجوانوں نے مظاہرے میں شرکت کی ۔ مظاہرین نے پہلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ ہم کیا چاہتے آزادی ، الیکشن نہیں آزادی ، غیر ملکی غاصبو چھوڑ دو کشمیر کو ، مدد کرے گا پروردگار ، کشمیر بنے گا خود مختار ، مقبول بٹ کا راستہ ، یاسین ملک کا راستہ ہے ہمارا راستہ رہا کرو رہا کرو ، یاسین ملک کو رہا کرو ، شہدائے کشمیر کی عظموں کو سلام ہو ، کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ شرکاء مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے راہنماوں نے کہاکہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے آٹھ لاکھ فوج اور فورسز کی موجودگی اور بھارتی آئین کے تحت الیکشن سے بائیکاٹ کر کے شہداء جمو ںو کشمیر کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونا دیااور وطن کی آزادی سے وفاداری کی ۔ جبکہ بھارت نے انسانی اور جمہوری قدروں کی پامالی کرتے ہوئے گرفتاریاں ، جبر و تشدد ، قتل و غارت گری ، نظر بندی کا بازار گرم کر کے اپنی جمہوریت کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔ مقررین نے کہا کہ غیر ملکی افواج اور بیوروکریسی کو جموں و کشمیر سے نکلا دیا جائے تو 61سالہ مسئلہ دنوں میں حل ہو جائے گا۔ مسئلے کے حل کے لیے پہلے مرحلہ پر سیز فائر لائن کو ختم کیا جائے اطراف کے کشمیریوں کو آزادانہ ماحول میں سفر کرنے دیا جائے۔ آئے روز کے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پیش کئے جانے والے فارمولوں کو بند کیا جائے کیونکہ کشمیری صرف آزادی چاہتے ہیں ۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل راجہ لطیف ، سابق صدر خواجہ پرویز اقبال نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا جنوبی ایشیاء میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ شملہ معاہدے ، اعلان لاہور اور دیگر معاہدوں جن میں کشمیری شامل نہیں یا تقسیم کشمیر کی جانب جاتے ہیں لبریشن فرنٹ انہیں مسترد کرتا ہے ۔ کوآرڈینیٹر رفیق ڈار سلیم ہارون ، نذیر کرناہی ، فاروق لون نے کہاکہ مشترکہ کنٹرول قبول نہیں باراک حسین اوبامہ کو منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جن خیالات کا اظہار کیا تھا ۔ اب ان ثمرات نظر آنا چاہیے اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلے کا حل نکلنا چاہیے ۔ بزرگ غلام احمد بٹ ، سیکرٹری مالیات مشتاق غزالی نے کہا انسانی حقوق کے علمبردار ادارے آگے بڑھ کر پابند سلاسل چےئرمین محمد یاسین ملک اور دیگر حریت رہنماوں کو ادویات ، اشیاء خورد و نوش ان تک پہنچانے اور ملاقاتوں کے لیے بندوبست کریں۔ انہوں نے کہاکہ لبریشن فرنٹ الیکشن کے خلاف نہیں تاہم غیرملکی آئین کو ہرگز قبول نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری جدوجہد جموں و کشمیر کی مکمل آزادی خود مختاری تک جاری رہے گی۔انتخابات آزادی کانعم البدل نہیں ہو سکتے۔ آزادی کے بعد ہی جمہوری نظام قائم کیا جا سکتاہے ۔

Tags: Kashmir , Pakistan , Urdu , Urdu News |

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • عمرعبداللہ نے نوجوان وزیر اعلیٰ بننے کا اپنے والد کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا (0)
  • مقبوضہ کشمیر ‘ زمام اقتدار عمر عبداللہ کو منتقل کر دی گئی (0)
  • مقبوضہ کشمیر :عمر عبداللہ نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا (0)
  • ہندو انتہا پسندوں کی نئی سازش ، امرناتھ سنگھرش کا نئی سیاسی جماعت تشکیل دے کر جموں کی علیحدگی کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان (0)
  • ٥ جنوری ١٩٤٩ ء کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادیں ۔خصوصی رپورٹ (0)
  • آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم حق خود ارادیت منایا (1)
  • اسرائیلی جارحیت کو امریکی حمائت حاصل ہے ‘ سید علی گیلانی (0)
  • فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کشمیری عوام کے مظاہرے،پرتشدد واقعات میں21افراد زخمی (0)
  • مقبوضی کشمیر ۔ نومنتخب ریاستی وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ 5 جنوری کو حلف اٹھائیں گے (0)
  • پاک بھارت کشیدگی سے سیز فائر لائن پر آباد لوگوں میں بے چینی ، کرناہ ،کیرن اورٹیٹوال میں لوگ ذہنی انتشار کا شکارہو گئے (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو