Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

مقبوضہ کشمیر میں کل انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گا

November 16th, 2008 · 1 Comment;  last year, mid-November

کشمیری عوام ڈھونگ انتخابات سے دور رہیں

عوام انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کر کے بھارت کے منہ پر طمانچہ رسید کریں

نام نہاد انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے ‘ سید علی گیلانی ‘ میر واعظ عمر فاروق

سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر میں کل 17 نومبر بروز سوموار انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گا بھارت نواز جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ‘ میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ ریاستی انتخابات کسی بھی لحاظ سے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہیں ۔ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے انتخابی ڈرامہ رچا رہا ہے ۔ کشمیری عوام ڈھونگ انتخابات سے دور رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے قربانیاں انتخابات کے لئے نہیں دی ہیں ۔ بلکہ یہ قربانیاں حق خودارادیت کے لئے دی گئی ہیں ۔ حق خودارادیت ہی کشمیریوں کی منزل سے بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی آواز نہیں دبا سکتا ۔ عوام نام نہاد انتخابات کو مسترد کر کے بھارت کے منہ پر طمانچہ رسید کرے ۔ اسمبلی انتخابات2008کے پہلے مرحلے کے سلسلے میںاتخابی مہم گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی اور (کل ) 17نومبر کو بانڈی پورہ،پونچھ ،لیہہ اور کرگل اضلاع کی 10اسمبلی نشستوں میں60666رائے دہندگان 102انتخابی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریںگے۔پہلے مرحلے کی پولنگ کے سلسلے میں انتظامی سطح پر تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ انتخابات کو پرامن طریقے پر منعقد کرانے کے لئے تینوں اضلاع میں سی آر پی ایف اور دیگر بھارتی فورسز کی ڈیڑھ سو کمپنیوں کو تعینات کیا گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 17نومبر کو ریاست جموں وکشمیر کے 10انتخابی حلقوںجن میں کشمیر ڈویڑن کے گریز،بانڈی پورہ اورسوناواری جبکہ لداخ ڈویڑن کے نوبرا، لیہہ، کرگل اورزانسکار اور جموں ڈویڑنل کے سرنکوٹ، مینڈھر ، پونچھ اور حویلی شامل ہیں میں ووٹ ڈالیں جائیںگے۔ 17نومبر کو پہلے مرحلے کی پولنگ کے سلسلے میں لیہہ ، کرگل، پونچھ اور بانڈی پورہ اضلاع کی 10نشستوں میں ووٹنگ کے لئے انتظامی سطح پر تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہیں اور ملازمین کی تربیت کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پولنگ بوتھو ں پر ضروری سامان کو پہنچایا جارہا ہے جبکہ انتخابات کو پرامن طریقے پر منعقد کرانے کے لئے تینوں اضلاع میں سی آر پی ایف اور دیگر فورسز کی ڈیڑھ سو کمپنیوں کو تعینات کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے کی پولنگ کے سلسلے میں کل 129امیدواروں نے قسمت آزمائی کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے تاہم کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران 129امیدواروں میں 27کے نامزدگی کاغذات مختلف وجوہات کی بنا پر رد کئے گئے تھے اور اس طرح پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے اب 102امیدوار میدان میں ہیں جو 17نومبر کو اپنے اپنے حلقوں میں قسمت آزمائی کریںگے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان امیدواروں میں 3خواتین تبسم بانو، سریتا شرما اور غوثیہ بشیر شامل ہیں جو بالترتیب جموں ڈویڑن کے پونچھ حویلی اور بانڈی پورہ حلقوں سے انتخاب لڑے گی۔ 17نومبر کو پہلے مرحلے میں منعقد ہوجارہے انتخابات کے دوران آج 1066پولنگ مراکز میں 294145 خواتین سمیت 606667رائے دہندگان انتخابی اکھاڑے میں موجود 102امیدواروںکی قسمت کا فیصلہ کریںگے۔ادھر آج پہلے مرحلے کے سلسلے میں انتخابی مہم اختتام کو پہنچ گئی ہے اور 17نومبر کو ووٹنگ کے سلسلے میں انتظامی سطح پر تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برفباری کی صورت میں لداخ ڈویڑن کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں پولنگ عملے اور انتخابی ساز وسامان کو پولنگ مراکز تک پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس بروئے کار لائے جائے گی جبکہ تمام تینوں اضلاع کی 10اسمبلی نشستوں میںقائم کئے گئے 1066پولنگ مراکز کو باضابطہ طور پر حساس ،انتہائی حساس اور پرامن زمروں میںتقسیم کیا گیا ہے اور پولنگ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں

Tags: Kashmir , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • عمرعبداللہ نے نوجوان وزیر اعلیٰ بننے کا اپنے والد کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا (0)
  • مقبوضہ کشمیر ‘ زمام اقتدار عمر عبداللہ کو منتقل کر دی گئی (0)
  • مقبوضہ کشمیر :عمر عبداللہ نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا (0)
  • ہندو انتہا پسندوں کی نئی سازش ، امرناتھ سنگھرش کا نئی سیاسی جماعت تشکیل دے کر جموں کی علیحدگی کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان (0)
  • ٥ جنوری ١٩٤٩ ء کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادیں ۔خصوصی رپورٹ (0)
  • آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم حق خود ارادیت منایا (1)
  • اسرائیلی جارحیت کو امریکی حمائت حاصل ہے ‘ سید علی گیلانی (0)
  • فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کشمیری عوام کے مظاہرے،پرتشدد واقعات میں21افراد زخمی (0)
  • مقبوضی کشمیر ۔ نومنتخب ریاستی وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ 5 جنوری کو حلف اٹھائیں گے (0)
  • پاک بھارت کشیدگی سے سیز فائر لائن پر آباد لوگوں میں بے چینی ، کرناہ ،کیرن اورٹیٹوال میں لوگ ذہنی انتشار کا شکارہو گئے (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    1 response so far ↓

    • 1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ١٦ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 17, 2008 at 5:39 am

      [...] مقبوضہ کشمیر میں کل انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گ… مقبوضہ کشمیر میں کل 17 نومبر بروز سوموار انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گا بھارت نواز جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی‘ میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ ریاستی انتخابات کسی بھی لحاظ سے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہیں ۔ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے انتخابی ڈرامہ رچا رہا ہے ۔ کشمیری عوام ڈھونگ انتخابات سے دور رہیں ۔مزید۔۔۔۔۔ [...]

    Leave a Comment

    Englishاردو