Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

مقبوضہ کشمیر الیکشن ، ریاست میں پہلے مرحلے کی پولنگ میں ہو کا عالم

November 17th, 2008 · 1 Comment;  last year, mid-November

اکثر پولنگ سٹیشنوں پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ووٹ ڈالتے رہے

ڈھونگ انتخابات کے خلاف کشمیری عوام کی ریلیوں کو روکنے کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا

نیشنل کانفرنس نے انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز دے دی

سرینگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں سخت حفاظتی انتظامات اور شدید سردی میں اسمبلی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی ۔ ریاست میں حریت پسندوں کی ریلیوں کو روکنے کے لیے غیراعلانیہ کرفیو نافذ رہا جبکہ نیشنل کانفرنس نے انتخابات کو ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔ آج چار ضلعوں کے دس اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے ۔ پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہی ۔ پونچھ ضلع کے ایک پولنگ سٹیشن میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پانچ اہلکاروں کو انتخابی ضابطء اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتار کیاگیا ہے۔ پہلے مرحلے کی پولنگ میں پونچھ، باندیپورہ، گڑگل اور لیہہ میں ووٹ ڈالے گئے ۔ حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کئے گئے تھے اور صرف پونچھ میں ہی نیم فوجی دستوں کی اسی کمپنیاں تعینات کی گئی تھی ۔ جولائی اگست میں آزادی کے حق میں ہونے والے مظاہروں اورحکومت کی جوابی کارروائی کے پس منظر میں حریت پسند جماعتوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے انتخابی مہم کافی پھیکی رہی ہے۔ زیادہ تر حریت پسند رہنما یا تو گرفتار ہیں یا انہیں نظر بند کردیا گیا ہے۔ جو جماعتیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ان میں سے نیشنل کانفرنس نے بے روزگاری دور کرنے اور تحریک آزادی کے دوران شہید ہونے والوں کے کنبوں کی مالی امداد کا وعدہ کیا ہے جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے خود مختاری اور گریٹر جموں اور کشمیر کا نعرہ بلند کیا۔ ادھر کانگریس نے ترقی، صاف شفاف حکومت اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تو بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست کے ہندو اکثریت والے علاقے کو نظر انداز کیے جانے کا الزام لگایا۔ ریاست میں چوبیس دسمبر تک سات مرحلوں میں پولنگ کرائی جائے گی۔ گزشتہ روز ایک سو دو امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ سب سے زیادہ بائیس امیدوار سوناواڑی حلقے سے میدان میں ہیں۔ غیر متوقع طور پر موسم کی پہلی برفباری ہوجانے کی وجہ سے ریاست میں عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ریاستی ناظم مسعود سامون نے بی بی سی کوبتایا ’سکیورٹی اداروں کو امن و امان میں بگاڑ کا خدشہ تھا اس لیے وادی میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، جس کی رْو سے چار سے زائد افراد ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے۔ کرفیو کہیں پر نہیں ہے۔‘ حریت کانفرنس کی کال کے پیش نظر سرینگر، اننت ناگ اور بارہمولہ اضلاع میں نیم فوجی عملے کی بھاری تعداد کو تعینات کرکے لوگوں کی نقل وحرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ ادھر نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے ایک بیان میں الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی خرابی کے باعث انتخابات کو اگلے سال مارچ یا اپریل تک موخر کردے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج اور سیکیورٹی فورسز نے عوام کو زبردستی گھروں سے نکالنے کی کوششیں کی ہیں اور انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنے پر عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اکثر پولنگ سٹیشنوں پر ہو کا عالم رہا ہے ۔ بھارتی فوج اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاران سول کپڑوں میں ووٹ ڈالتے رہے ۔

Tags: Kashmir , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • عمرعبداللہ نے نوجوان وزیر اعلیٰ بننے کا اپنے والد کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا (0)
  • مقبوضہ کشمیر ‘ زمام اقتدار عمر عبداللہ کو منتقل کر دی گئی (0)
  • مقبوضہ کشمیر :عمر عبداللہ نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا (0)
  • ہندو انتہا پسندوں کی نئی سازش ، امرناتھ سنگھرش کا نئی سیاسی جماعت تشکیل دے کر جموں کی علیحدگی کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان (0)
  • ٥ جنوری ١٩٤٩ ء کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادیں ۔خصوصی رپورٹ (0)
  • آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم حق خود ارادیت منایا (1)
  • اسرائیلی جارحیت کو امریکی حمائت حاصل ہے ‘ سید علی گیلانی (0)
  • فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کشمیری عوام کے مظاہرے،پرتشدد واقعات میں21افراد زخمی (0)
  • مقبوضی کشمیر ۔ نومنتخب ریاستی وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ 5 جنوری کو حلف اٹھائیں گے (0)
  • پاک بھارت کشیدگی سے سیز فائر لائن پر آباد لوگوں میں بے چینی ، کرناہ ،کیرن اورٹیٹوال میں لوگ ذہنی انتشار کا شکارہو گئے (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    1 response so far ↓

    • 1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ١٧ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 18, 2008 at 4:06 am

      [...] مقبوضہ کشمیر الیکشن ، ریاست میں پہلے مرحلے کی پولنگ میں… مقبوضہ کشمیر میں سخت حفاظتی انتظامات اور شدید سردی میں اسمبلی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی ۔ ریاست میں حریت پسندوں کی ریلیوں کو روکنے کے لیے غیراعلانیہ کرفیو نافذ رہا جبکہ نیشنل کانفرنس نے انتخابات کو ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔ آج چار ضلعوں کے دس اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے ۔ پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہی ۔ پونچھ ضلع کے ایک پولنگ سٹیشن میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پانچ اہلکاروں کو انتخابی ضابطء اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتار کیاگیا ہے۔مزید۔۔۔۔۔ [...]

    Leave a Comment

    Englishاردو