امریکہ میں 1922ء میں 7یومیہ اور9/11 کے بعد4 روز مارکیٹ بند رہی تھی
کراچی۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں معاملات انتہائی خراب ہوگئے ہیں جہاں جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں محض12کمپنیوں تک محدود رہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکس چینج امریکہ میں 1922ء کے اسٹاک کریش (بلیک تھرس ڈے) کا عکاس معلوم ہوا جہاں کاروباری سرگرمیاں محض12 کمپنیوں تک محدود ہیں جن میں سے 4 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 1 میں کمی ہوئی جبکہ 7 کمپنیوں کے حصص بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئے۔کے ایس ای 100 انڈیس بغیر کسی تبدیلی کے 9184.04 پوائنٹس رہا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی بغیر کسی ردوبدل کے 9981.93 پوائٹس ریکارڈ ہوا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج 28 اگست کو منجمد کیا گیا تھا اور 80 یومیہ انجماد کے بعد کراچی اسٹاک ایکس چینج نے سابقہ تمام عالمی ریکارڈ توڑ دئے ہیں اس سے قبل امریکہ میں 1922 ء میں ایک دم کروڑوں ڈالرز کی پرافٹ ٹیکنگ ریکارڈ ہونے پر مارکیٹ کو 7 یومیہ انجماد کا شکار ہونا پڑا تھا جبکہ دوسری بار 9/11 کے بعد مارکیٹ 4 یوم کیلئے بند ہوئی تھی۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو سب سے زیادہ کام نیشنل ایسٹس میں ہوا جو بلحاظ حصص کے کاروبار سرفہرست رہا۔نیشنل ایسٹس کے 60ہزار5سو حصص کا کاروبار ہوا اور حصص کی قیمت 5 پیسے اضافے سے47 پیسے رہی دیگر نمایاں کمپنیوں میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے حصص39 پیسے اضافے سے 9 روپے اور بی اے ایل گلاس کے حصص بغیر کسی تبدیلی کے 3 روپے90 پیسے ریکارڈ ہوئے













































1 response so far ↓
1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ٢٠ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 21, 2008 at 2:32 am
[...] کراچی اسٹاک ایکس چینج نے انڈیکس انجماد کے سابقہ تمام ری… کراچی اسٹاک ایکس چینج میں معاملات انتہائی خراب ہوگئے ہیں جہاں جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں محض12کمپنیوں تک محدود رہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکس چینج امریکہ میں 1922ء کے اسٹاک کریش (بلیک تھرس ڈے) کا عکاس معلوم ہوا جہاں کاروباری سرگرمیاں محض12 کمپنیوں تک محدود ہیں جن میں سے 4 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 1 میں کمی ہوئی جبکہ 7 کمپنیوں کے حصص بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئے۔مزید۔۔۔۔ [...]
Leave a Comment