Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

عدالت عالیہ نے ماتحت عدالتوں کی تالہ بندی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

November 7th, 2008 · No Comments;  last year, at the start of November

لاہور۔ماتحت عدلیہ میں وکلاء کی جانب سے تالا بندی کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چار نومبر کو لاہور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ میں وکلاء کی طرف سے عدالتوں کی تالا بندی کے خلاف چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لینے کے بعد کیس کی سماعت کیلئے جسٹس میاں نجم الزمان کی سربراہی میں سات رکنی بینچ تشکیل دیا تھا جس نے ان واقعات کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا اور سماعت 7نومبر تک ملتوی کردی تھی۔ گذشتہ روز آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنی رپورٹ عدالت میں داخل کروائیں جبکہ فل بینچ نے مختصر سماعت کے بعد سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • لاہور ہائی کورٹ میں نئے ججوں کی تعیناتی کے لیے فہرست تیار ، نئے جج جنوری کے پہلے ہفتے حلف اٹھائیں گے (0)
  • حکمرانوں سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ، 2 نومبر والی عدلیہ کی بحالی چاہتے ہیں ، علی احمد کرد (1)
  • چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بحال نہ ہونے کی صورت میں نو مارچ کو لاگ مارچ اور دھرنے سمیت کئی آپشنز موجود ہیں۔علی احمد کرد (0)
  • لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے قائم مقام گورنر کے حوالے سے کیس کی سماعت سے معذوری ظاہر کردی (0)
  • زرداری ، ڈوگر، سلمان تاثیر اینڈ کمپنی کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے ، جوتے پڑنے کا رواج شروع ہو چکا زرداری ہوش کے ناخن لیں ۔ وکلاء ریلی اور بار سے وکلاء رہنماؤں کا خطاب (1)
  • ہائی کورٹ راولپنڈی بار نے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا (0)
  • محتسب اعلی اور چیئرمین پبلک سرو س کمیشن کی تقرریوں وحلف برداری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا (0)
  • لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھالیا (0)
  • پاکستان بار کونسل نے سابق چیف آف آرمی سٹاف پرویزمشرف کے 3 نومبر 2007 ء کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دینے اور 2 نومبر 2007 ء کی عدلیہ کو بحال کرنے کے بارے میں قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی (0)
  • چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا بلکسر اور کلرکہار انٹر چینج پر والہانہ استقبال (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو