Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

اسلام نظریاتی کونسل ، اسلامائزیشن کی بجائے اسلام کا حلیہ بگاڑ رہی ہے ۔لال مسجد علماء ایکشن کمیٹی

November 21st, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

ڈاکٹر خالد مسعود سمیت تجدد پسند ارکان کو فوراً برطرف کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

لال مسجد علماء ایکشن کمیٹی کا مطالبہ

اسلام آباد ۔ اسلام نظریاتی کونسل ، اسلامائزیشن کی بجائے اسلام کا حلیہ بگاڑ رہی ہے ۔ ڈاکٹر خالد مسعود اور غامدی و دیگر تجدد پسند ارکان کو فوراً برطرف کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ صحیح عقائد و نظریات کے حامل راسنح علماء کو نسل کی چیئر مینی اور رکنیت کے لیے نا مزد کیا جائے یا ملک کی اکانومی پربوجھ اس سفید ہاتھی کو ہلاک کر دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار لال مسجد علماء کمیٹی کے ترجمان مفتی عبد الرحمان نے سٹی صدر روڈ راول پنڈی میں کئے جانے والے مظاہرہ سے خطاب میں کیا۔جامع مسجد توکل سے نماز جمعہ کے بعد مسجد کے خطیب ممتاز عالم دین وترجمان لال مسجد علماء ایکشن کمیٹی پاکستان، مولانا مفتی عبد الرحمان کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی اور سٹی صدر روڈ پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مسعود جاوید غامدی اور ان کے ہمنوا دیگر تجدد پسندوں کے خلاف، اسلام کی تنقید کرنے کی بجائے اسلام کا حلیہ بگاڑنے اور اسلام کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی ناپاک کوششوں پر سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ڈاکٹر خالد مسعود،جاوید غامدی وغیر کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔ اسلامی نظریاتی کونسل مردہ باد اور ڈاکٹر خالد مسعود اور غامدی اور ان کے ہمنواؤں کو برطرف کرو کے نعرے لگائے۔ مفتی عبد الرحمان نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد مسعود، جاوید غامدی کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں دشمن اور منافق قرار دیا انھوں نے کہا کہ اسلامائزیشن کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے اتنے بڑے عہدوں پر فائر مراعات سے لطف اندوز ہونے والے الٹا اسلام کا حلیہ بگاڑنے اور اس کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی ناپاک کوششوں میں مصروف اور مسلمانوں کو اسلام سے برگشتہ کرنے کے یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انھوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کو ملک کی اکانومی پر بوجھ اور سفید ہاتھی قرار دیا انھوں نے چیئر مین ، غامدی سمیت تمام تجدد پسند ارکان کی برطرفی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی اور ان کی جگہ صحیح عقائد و نظریات کے حامل راسنح علماء کرام کی نامزدگی کا مطالبہ کیا۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • لال مسجد علماء اکیشن کمیٹی نے مولانا عبد العزیز کی ریسٹ ہاؤس سے گھر منتقلی کو اہم پیش رفت قرار دے دیا (0)
  • لال مسجد ۔ مولانا عبد العزیز کو راول ڈیم ریسٹ ہاؤس سب جیل سے بحریہ ٹاؤن منتقل کر دیا گیا (0)
  • لال مسجد کے نام پر ووٹ لینے والوں نے رابطہ نہیں کیا ۔ اُم حسان (0)
  • وفاقی حکومت اور لال مسجد کی انتظامیہ کے درمیان معاہد ہ طے پایا گیا (0)
  • لال مسجد انتظامیہ نے مولانا عبدالعزیز کی رہائی کے لئے ٢٩ شعبان کی ڈیڈ لائن دے دی (0)
  • باجوڑ سمیت تمام قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن فوری طور پر بند کر کے مذاکرات سے مسائل حل کیے جائیں (0)
  • مشرف دہشت گرد ہے پھانسی دی جائے ۔ جامعہ حفصہ کی طالبات کا مطالبہ (0)
  • پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینے والے ان کے ساتھی تصور ہونگے۔ ام احسان (0)
  • پرویز مشرف اور آصف زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، سب امریکی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ۔ام حسان (0)
  • لال مسجد انتظامیہ نے حکومت کو مولانا عبدالعزیز کی رہائی کے لئے یکم رمضان المبارک کی ڈیڈ لائن دیدی (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو