صدر نے لیگل پریکٹیشنرز اور بار کونسلز ایکٹ1973 میں ترمیم کیلئے آرڈیننس جاری کر دیا
اسلام آباد۔ حکومت نے باغی وکلا کے خلاف سخت اقداما ت کا فیصلہ کر تے ہوئے صدر مملکت نے لیگل پریکٹیشنرز اور بار کونسلز ایکٹ1973 میں ترمیم کے لئے آرڈیننس جاری کر دیاہے۔ ترمیم شدہ آرڈیننس2008فوری طورپر نافذ العمل ہوگا۔آرڈیننس کے تحت ضابطہ کی خلاف ورزی کر نیوالے وکلا کے خلاف الزامات کی تفتیش کے لئے کمیٹیاں اور ٹریبونلز قائم کئے جائیں گے ۔آرڈیننس کے تحت ایسی کمیٹیوں اور ٹریبونلز کو اختیار ہوگا کہ وہ خلاف ورزی کر نے والے وکلا کو تنبیہ کریں ،معطل کردیں یا ان کو پریکٹس کر نے سے روک دیں اس کے علاوہ وکلاپر جر مانہ بھی عائد کیا جاسکے گا۔نیزیہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی گواہ یا ریکارڈ طلب کر سکے۔













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment