Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سمیت 150 ماتحت عدالتوں کی تالا بندی کردی گئی

November 4th, 2008 · No Comments;  last year, at the start of November

٭۔ ۔ ۔ جمعرات کو ہائیکورٹ کی بھی تالا بندی کریں گے، معزول عدلیہ کی بحالی تک تالا بندی جاری رہے گی ۔ لطیف سراء کا وکلاء سے خطاب

لاہور۔ لاہور بار نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر ججوں کو بحا ل نہ کرنے پرمنگل کے روز احتجاجا ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور سمیت ماتحت عدلیہ کی ڈیڑھ سو سے زائد عدالتوں کی تالا بندی کردی اور اعلان کیا ہے کہ اگر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جمعرات تک عدالت عالیہ کی تالا بندی کا فیصلہ نہ کیا تو لاہور بار کے وکلاء از خود لاہور ہائیکورٹ کی عدالتوں کی تالا بندی کریں گے ۔پولیس کی جانب سے مداخلت نہ کرنے کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا ۔ گذشتہ روز لاہور بار کے سیکرٹری جنرل لطیف سراء اور نائب صدر عاصم چیمہ کی قیادت میں لاہور بار کے سینکڑوں وکلاء نے ایوان عدل میں سینئر سول جج ظفریاب چدھڑ سمیت 40 سے زائد سول ججوں کی عدالتوں کی تالا بندی کی ۔ بعدازاں وکلاء نعرے با زی کرتے ہوئے سیشن کورٹ گئے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سمیت دیگر عدالتوں کی تالا بندی کردی ۔ اس دوران وکلاء پر جوش انداز میں ’’چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی تک تالا بندیٗ چیف تیرے جانثار بے شمارٗگو زرداری گوٗمک گیا تیرا شو زرداریٗ گو زرداری گو زرداری ‘‘کی نعرے بازی کرتے رہے ۔ عدالتوں کی تالا بندی کے د وران پولیس کی بھاری نفری موجود تھی تاہم کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ عدالتوں کی تالا بندی کے بعد وکلاء سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف سراء نے کہا کہ لاہور بار کے وکلاء نے ہمیشہ عدلیہ کی سربلندی کیلئے کام کیا ۔ وکلاء کے کاذ کو نقصان پہنچانے پر فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ پر پابندی لگائی اور پھر پورے پاکستان میں اس فیصلے پر عملدرآمد ہوا ۔ آج لاہور بار میں عدالتوں کی تالا بندی کر کے پہل کردی ہے ۔آزاد عدلیہ کو بحال نہ کرنے پر اب پورے پاکستان کی عدالتوں کی تالا بندی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن ججٗ سول ججٗ مجسٹریٹٗ لیبر کورٹسٗ ریونیو کورٹس اور دیگر 300 کے قریب عدالتوں کی تالا بندی کی گئی ہے ۔ یہ تالے اس وقت تک لگے رہیں گے جب تک جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنے منصب پر بحال نہیں ہو جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی عدالتوں کی تالا بندی کا فیصلہ کرنا لاہور ہائیکورٹ بار کی ذمہ داری ہے ہم انہیں جمعرات تک کا وقت دیتے ہیں کہ وہ ہائیکورٹ کی عدالتوں کی تالا بندی کریں تاہم اگر انہوں نے فیصلہ نہ کیا تو ہم خود ہائیکورٹ میں تالا بندی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ماتحت عدلیہ کی تالا بندی سے روکنے کیلئے مجھ پر بہت دباؤ ڈالا گیا لیکن میں نے سب پر واضح کردیا کہ لاہور بار کے فیصلے بار میں ہی ہوتے ہیں ۔ بیرونی عناصر ان پر اثر انداز نہیں ہو سکتے ۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • حکومت جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی ریٹائرمنٹ پر جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال کرے ۔علی احمد کرد (0)
  • نئے چیف جسٹس سمیت تمام ججز کی تقرری میرٹ کے مطابق ہو گی ، سزائے موت کے خاتمے کے لئے سمری وزارت داخلہ کو بھجوائی دی ۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک (0)
  • نو مارچ کو لانگ مارچ میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے اور یہ فیصلہ کن مارچ ہو گا، علی احمد کرد (0)
  • سال 2008ء میں ایک لاکھ 55 ہزار فیصلے، گرمیوں میں بھی ججز نے کام کیا (0)
  • عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری (1)
  • لاہور ہائی کورٹ میں نئے ججوں کی تعیناتی کے لیے فہرست تیار ، نئے جج جنوری کے پہلے ہفتے حلف اٹھائیں گے (0)
  • حکمرانوں سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ، 2 نومبر والی عدلیہ کی بحالی چاہتے ہیں ، علی احمد کرد (1)
  • معزول ججزدوبارہ حلف لینے کے بعد بحال ہوجائیں گے، فاروق ایچ نائیک (0)
  • چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر سمیت 3 ججوں کے خلاف دائر ریفرنس کی نقول دو سینئر ججوں کو پیش کر دی گئیں (0)
  • چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بحال نہ ہونے کی صورت میں نو مارچ کو لاگ مارچ اور دھرنے سمیت کئی آپشنز موجود ہیں۔علی احمد کرد (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو