Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

وکلاء کی تحریک کے نتیجہ میں آمر تو رخصت ہوگیا لیکن لاقانونیت باقی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائیگا ۔وکلاء ریلی سے وکلاء وسیاسی رہنماؤں کا خطاب

November 20th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

٭۔ ۔ ۔ آصف علی زرداری نے وعدوں سے منحرف ہوکر قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں کو کٹہرے میں لائے بغیر جمہوری نظام واداروں کو مستحکم نہیں کیا جاسکتا

٭۔ ۔ ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ودیگر معزول ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی تک تحریک جاری رہے گی۔۔۔۔۔۔وکلاء ریلی سے وکلاء وسیاسی رہنماؤں کا خطاب

لاہور۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کے صدر انور کمال نے کہا ہے کہ وکلاء کی تحریک کے نتیجہ میں آمر تو رخصت ہوگیا لیکن لاقانونیت ابھی باقی ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جب تک چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بحال اور عدلیہ آزاد نہیں ہوجاتی وکلاء تحریک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں وکلاء کی ہفتہ وار ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں وکلاء کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ، جماعت اسلامی، تحریک انصاف ، خاکسار تحریک، جمعیت علماء پاکستان (نفاذ شریعت)، لیبر، اساتذہ اور دیگر تنظیموں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شوکت عمر پیرزادہ، لاہور بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل لطیف سراء، مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حافظ نعمان، طیبہ ضمیر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں وکلاء ریلی کا آغاز ایوان عدل سے ہوا ۔ ریلی جب جی پی او چوک پہنچی تو لاہور ہائی کورت سے بھی وکلاء کی بھاری تعداد ریلی میں شامل ہوگئی ۔ جبکہ راستے میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے کارکن بھی اپنی جماعتوں وتنظیموں کے جھنڈوں کے ساتھ ریلی میں شریک ہوتے رہے۔ ریلی کے اختتام پر فیصل چوک میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انور کمال نے کہا کہ ہم جمہوری اداروں کی مضبوطی پر یقین کرسکتے ہیں لیکن جب تک ملک میں رول آف لاء کی حکمرانی نہیں ہوگی جمہوریت مستحکم ہوگی اور نہ ہی آئینی اداروں کو مضبوط کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے وعدوں سے منحرف ہوکر قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت تمام معزول ججوں اور عدلیہ کو 2نومبر 2007ء کی پوزیشن پر بحال کیا جائے تاکہ حکومت ملک سے مہنگائی وغربت کے خاتمہ اور امن وامان کے مسائل کو حل کرسکے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شوکت عمر پیرزادہ نے کہا کہ جب تک پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں کا ٹرائل نہیں کیا جاتا عدلیہ سمیت ملکی ادارے مستحکم نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ملک میں رول آف لاء کی حکمرانی قائم ہوسکتی ہے۔ آئین توڑنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا پڑے گا۔ حافظ نعمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وکلاء کے ساتھ کھڑی اور کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اپنے وعدہ پر قائم ہیں جب تک چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت تمام معزول جج بحال نہیں ہوجاتے تحریک جاری رکھی جائے گی۔د یگر مقررین نے بھی معزول ججوں کی بحالی تک جدوجہد اور تحریک جاری رکھنے کے مصمم ارادے کا اظہار کیا۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • حکومت جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی ریٹائرمنٹ پر جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال کرے ۔علی احمد کرد (0)
  • نئے چیف جسٹس سمیت تمام ججز کی تقرری میرٹ کے مطابق ہو گی ، سزائے موت کے خاتمے کے لئے سمری وزارت داخلہ کو بھجوائی دی ۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک (0)
  • نو مارچ کو لانگ مارچ میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے اور یہ فیصلہ کن مارچ ہو گا، علی احمد کرد (0)
  • سال 2008ء میں ایک لاکھ 55 ہزار فیصلے، گرمیوں میں بھی ججز نے کام کیا (0)
  • عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری (1)
  • لاہور ہائی کورٹ میں نئے ججوں کی تعیناتی کے لیے فہرست تیار ، نئے جج جنوری کے پہلے ہفتے حلف اٹھائیں گے (0)
  • حکمرانوں سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ، 2 نومبر والی عدلیہ کی بحالی چاہتے ہیں ، علی احمد کرد (1)
  • معزول ججزدوبارہ حلف لینے کے بعد بحال ہوجائیں گے، فاروق ایچ نائیک (0)
  • چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر سمیت 3 ججوں کے خلاف دائر ریفرنس کی نقول دو سینئر ججوں کو پیش کر دی گئیں (0)
  • چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بحال نہ ہونے کی صورت میں نو مارچ کو لاگ مارچ اور دھرنے سمیت کئی آپشنز موجود ہیں۔علی احمد کرد (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو