Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

حریت کانفرنس نے الیکشن بائیکاٹ مہم شروع کر دی ‘ میر واعظ نظر بند

November 14th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

سرینگر ۔ حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے خلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔ کشمیر کو آرڈیننس کمیٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مختلف علاقوں میں جلسہ ہائے عام کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جن سے میر واعظ عمر فاروق اور دیگر راہنما خطاب کریں گے ۔ کمیٹی کے بیان میں کہا گیا کہ انتخابات کے موقع پر کشمیری عوام بلیک آؤٹ کریں گے ۔ رابطہ کمیٹی کے ترجمان نے انتخابی عملے سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ڈیوٹی دینے سے لاتعلق رہیں ۔ یاد رہے کہ انتخابات کا پہلا مرحلہ 17 نومبر سے بانڈی پورہ اور سوپور میں شروع ہو گا ۔ بھارتی چیف الیکشن کمشنر گوپال سوامی نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابی مراکز کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ سات مرحلوں پر مشتمل انتخابات کا آغاز 17 نومبر کو ہو گا اور یہ 24 دسمبر تک جاری رہیں گے ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیاسی جماعتوں نے ان انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔

Tags: Kashmir , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • عمرعبداللہ نے نوجوان وزیر اعلیٰ بننے کا اپنے والد کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا (0)
  • مقبوضہ کشمیر ‘ زمام اقتدار عمر عبداللہ کو منتقل کر دی گئی (0)
  • مقبوضہ کشمیر :عمر عبداللہ نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا (0)
  • ہندو انتہا پسندوں کی نئی سازش ، امرناتھ سنگھرش کا نئی سیاسی جماعت تشکیل دے کر جموں کی علیحدگی کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان (0)
  • ٥ جنوری ١٩٤٩ ء کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادیں ۔خصوصی رپورٹ (0)
  • آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم حق خود ارادیت منایا (1)
  • اسرائیلی جارحیت کو امریکی حمائت حاصل ہے ‘ سید علی گیلانی (0)
  • فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کشمیری عوام کے مظاہرے،پرتشدد واقعات میں21افراد زخمی (0)
  • مقبوضی کشمیر ۔ نومنتخب ریاستی وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ 5 جنوری کو حلف اٹھائیں گے (0)
  • پاک بھارت کشیدگی سے سیز فائر لائن پر آباد لوگوں میں بے چینی ، کرناہ ،کیرن اورٹیٹوال میں لوگ ذہنی انتشار کا شکارہو گئے (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو