Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

امریکہ اور پاکستان کے درمیان خاموش معاہدے کی تفصیلات انتہائی شرمناک اور ذلت آمیز ہیں ۔ سید منور حسن

November 17th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

٭۔ ۔ ۔ امریکی حملوں پر عوامی زبان میں احتجاج نہیں کر سکتے وزیر اعظم کے اس بیان سے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

لاہور ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید منور حسن نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اس بیان پر کہ ’’ امریکی حملوں پر احتجاج نہیں کر سکتے ‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جمہوری حکمرانوں میں صدر حامد کرزئی جتنی ہمت بھی نہیں کہ وہ امریکہ سے پاکستانی سر زمین پر حملوں پر احتجاج کر سکیں، انہیں فوری بند کرنے کا مطالبہ کر سکیں اور مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی راہ اپنا سکیں جبکہ کرزئی امریکی کٹھ پتلی صدر ہونے کے باوجود امریکہ اور مغرب سے کہہ رہا ہے کہ ’’ انہیں ملا عمر سے مذاکرات پسند نہیں تو افغانستان سے نکل جائیں ‘‘ ۔ اپنے بیان میں سید منور حسن نے کہا کہ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے پاکستان اور امریکہ کے درمیان خاموش معاہدے کی تفصیلات انتہائی شرمناک اور ذلت آمیز ہیں ۔ گو حکومت پاکستان کے ترجمان نے اس کی تردید کی ہے تاہم دال میں کچھ کالا ضرور ہے اور اس کی تصدیق وزیراعظم کے اس بیان سے بھی ہوتی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’’ امریکی حملوں پر عوامی زبان میں احتجاج نہیں کر سکتے، اوباما کے آنے پر امریکی حملے بند ہو جائیں گے‘‘ ۔ وزیر اعظم کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ بش حکومت سے تو ’’ خاموش معاہدہ ‘‘ طے ہے جس کی وجہ سے امریکی حملوں پر احتجاج نہیں کر سکتے، اوباما کی حکومت قائم ہو گی تو دوبارہ معاہدہ کیا جائے گا ۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • این آر او کے اثرات اب قوم کے سامنے ہیں، فائدہ اٹھانے والے امریکی ڈکٹیشن پر عملدرآمد کے پابند ہیں ۔ قاضی حسین احمد (0)
  • حکومت ہرمحاذ پر بری طرح ناکام ہونے کے بعد فوری طور پر مستعفی ہو جائے اور ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں ۔ قاضی حسین احمد (0)
  • او آئی سی فعال ادارے کاکردار ادا کرتے ہوئے اسرائیل کے سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کااعلان اور غزہ کے محاصرے اورسرحدی پابندیاں فی الفور ختم کرانے میں اپنا کردارادا کرے۔قاضی حسین احمد (0)
  • جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے نئے امیر کیلئے تین نام تجویز کردیئے (0)
  • امریکہ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اسے ایسا پاکستان قبول نہیں جس کی احساس اسلامی نظریے پر رکھی گئی ہو ۔۔ قاضی حسین احمد (0)
  • ملک کو درپیش خطرات سے نکالنے کیلئے مڈ ٹرم انتخابات کے ذ ریعے ایسی حکومت لائی جائے جو جرات مندانہ پالیسیاں اختیار کر کے حالات میں بہتری لائے ۔قاضی حسین احمد کا جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ سے خطاب (0)
  • خرابی صحت اور طویل عرصہ تک امیر رہنے کے باعث آئندہ مجھے امیر منتخب نہ کیا جائے۔ قاضی حسین احمد کی مجلس شوریٰ سے درخواست (1)
  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی مظاہرہ اسرائیلی پرچم نذر آتش (0)
  • آزمائش کی اس گھڑی میںفلسطینیوں کو ذاتی مفاد اور علاقائی سیاست کی بھینٹ چڑھانے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ قاضی حسین احمد (0)
  • قاضی حسین احمد اور و زیراعظم کے درمیان رابطہ (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو