Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

قوم سے کیے گئے وعدے کے مطابق سابقہ دور کی آئنی ترامیم کو واپس لیا جائے ۔میاں نواز شریف

November 8th, 2008 · 1 Comment;  last year, mid-November

آئی ایم ایف سے رجوع کر نے کی بجائے معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے پارلیمنٹ کے ذریعے جامع پالیسی وضع کی جائے

مسلم لیگ (ن) کے قائد کا پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حکومت سے سترہویں ترمیم کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا انہو ںنے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اس بات پر متفق ہیں کہ قوم سے کئے گئے وعدے کے مطابق سابقہ دور کی آئین میں کی گئیں ترامیم کو واپس لیا جائے حکومت آئی ایم ایف سے رجوع کر نے سے گریز کرے معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے پارلیمنٹ کے ذریعے جامع مالی پالیسی وضع کی جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کی مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،پارٹی کے مرکزی چیئر مین راجہ ظفر الحق،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان،اقبال ظفر جھگڑا،احسن اقبال،خواجہ محمد آصف اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،پارٹی کی تنظیم نو و کارکردگی،وکلاء تحریک اور پنجاب حکومت و وفاق کے درمیان تعلقات کار کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں وکلاء تحریک کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے حکومت سے سترہویں ترمیم کے خاتمے اور قومی سلامتی کے حوالے سے پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد پر عملدر آمد کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے حکام کے مطالبات بھی کیے گئے ہیں نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو عوام کی توقعات پر پورا اتر نا چاہیے انہوں نے کہا کہ مالی بحران کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی ضروری ہے غلط پالیسیاں بنانے والوں سے جواب طلبی نا گزیر ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو متفقہ اقتصادی و معاشی پالیسی بنانی چاہیے اس سے معیشت کو استحکام حاصل ہو سکتا ہے بیرونی قرضوں پر انحصار نہ کیا جائے۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • اجمل قصاب کے حوالے سے متضاد بیانات کی وجہ مقننہ کا آزاد نہ ہونا اور وزیر اعظم کے ذریعے فیصلہ نہ کرنا ہے۔ احسن اقبال (0)
  • مسلم حکمرانوں بالخصوص پاکستان کی خاموشی فلسطینی عوام سے ناانصافی اور افسوسناک ہے۔ نواز شریف (0)
  • اجمل قصاب کی شہریت کے حوالے سے متضاد حکومتی بیانات افسوسناک ہیں، احسن اقبال (0)
  • مردان ضمنی انتخابات ، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عبدالسبحان کا بطور امیدوار نامزد ہونے کا امکان (0)
  • مسلم لیگ (ن ) کا میاں نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس ‘ سترہویں ترمیم کے خاتمے کا بل پیش کرنے پر اتفاق (0)
  • چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم چوہدری عابد شیر علی نے سپیکر قومی اسمبلی پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا (0)
  • سینٹر سیف اللہ خان کی میاں نواز شریف سے ملاقات (ق) لیگ سے اتحاد پر تبادلہ خیال (0)
  • پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) میں بڑھتے ہوئے فاصلے ، مسلم لیگ(ن) ، جماعت اسلامی ،تحریک انصاف ،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی پر مشتمل اپوزیشن کے نئے گرینڈ الائنس کا امکان (0)
  • عوامی مظاہروں کے ذمہ دار حکومت کے مخالفین نہیں حکمرانوں کی ناکامی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن (0)
  • آزاد کشمیر میں سیاسی اکھاڑ بچھاڑ سے مسلم لیگ ن کا کوئی تعلق نہیں ، صدیق الفاروق (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    1 response so far ↓

    • 1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ٨ نومبر٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 9, 2008 at 2:18 am

      [...] قوم سے کیے گئے وعدے کے مطابق سابقہ دور کی آئنی ترامیم کو… پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حکومت سے سترہویں ترمیم کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا انہو ںنے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اس بات پر متفق ہیں کہ قوم سے کئے گئے وعدے کے مطابق سابقہ دور کی آئین میں کی گئیں ترامیم کو واپس لیا جائے حکومت آئی ایم ایف سے رجوع کر نے سے گریز کرے معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے پارلیمنٹ کے ذریعے جامع مالی پالیسی وضع کی جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کی مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔مزید۔۔۔۔ [...]

    Leave a Comment

    Englishاردو